دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ولی ہندہ مدعی اور طالب پانچ سوروپے اور دو٢ دینار سُرخ کا ہے پس ایسی شکل میں ہندہ بقول اپنے زوج طلاق دہندہ کے دس١٠ درم پائے گی یا بموجب عرف اپنی قوم کے حسبِ دعوٰی اپنے ولی خالد کے پانچ سو روپیہ اور دو٢ دینار سُرخ پانے کی مستحق ہوگی۔ بینواتوجروا

الجواب:

عبارتِ سوالِ سے واضح کہ یہ طلاق بعد رخصت وخلوت زن وشو واقع ہوئی، پس اگر واقع ایساہی ہے توصورتِ مستفسرہ میں زوج وزوجہ میں جو اپنے دعوے پر گواہان عدول شرعی قائم کردے گا اُسی کے موافق فیصلہ کردیا جائے گا اور اگر دونوں اپنے اپنے مطابق گواہ شرعی دے دیں تو عورت کے مہر مثل پر نظر کرینگے اگر وہ پانچ سوروپے دو٢ دینار سُرخ کی اور اگر دس١٠ درم سے زائد اور پانچ سوروپے دو٢ دینار سے کم ہوتو جتنا مہر مثل ہو اسی قدر دلایا جائے گا اور اگر ان میں سے کوئی اپنے دعوے پر گواہ نہ لاسکے تو بھی مہر مثل کو دیکھیں گے، اگر پانچسو روپے دو٢ دینار یا اس سے زائد ہوا تو عورت سے قسم لے گیں واﷲ میرا نکاح اس سے دس درم نہ ہوا ، اگر قسم کھالے گا دس١٠ درم کی ڈگری ہوگی، اور انکار کیا تو پانچسو روپے دینے ہوں گے، اور اگر دس١٠ درم سے زائد پانچسو روپے دو٢ دینار سے کم ہوا تو مرد وزن دونوں سے قسم ہائے مذکورہ لیں گے، اور اولٰی یہ کہ شوہر سے ابتدا کریں، اگر وُہ قسم سے انکار کرے پانچسو روپے دو٢ دینار دلائیں اور قسم کھائے تو عورت سے قسم لیں اگر وُہ انکار کرے دس درم پائے اگر وُہ بھی کھالے تو مہر مثل دلائیں۔

فی تنویر الابصار والدرالمختار وردالمحتار ان اختلفا فی قدرہ حال قیام النکاح (ای قبل الدخول اوبعدہ کذا بعد الطلاق والدخول رحمتی) فالقول لمن شھد لہ مھر المثل بیمینہ وایّ اقام بینۃ قبلت سواء شھد مھر المثل لہ اولھا اولا وان اقاما فبینتھامقدمۃ ان شھد لہ وبینتہ ان شھد لھا، لان البینات لاثبات خلاف الظاھر

تنویر الابصار، درمختار اور ردالمحتار میں ہے کہ اگر خاوند بیوی کا مہر کی مقدار میں اختلاف ہوا، یہ اختلاف قیامِ نکاح کے دوران ہوا ہو (یعنی قبل از دخول یابعد از دخول اور یوں ہی یہ اختلاف طلاق ودخول کے بعد ہوا ہو، رحمتی) تو دونوں میں سے جس کی مہر مثل تائید کرے اس کی بات معتبر ہوگی اور ساتھ قسم بھی لی جائیگی، اور دونوں میں سے جس نے گواہ پیش کئے تو گواہی قبول کرلی جائے گی خواہ مہر مثل زوج یا زوجہ کی موافقت کرے یا نہ کرے اور اگر دونوں نے گواہ پیش کئے تو بیوی کے گواہ مقدم ہوں گے اگر مہر مثل خاوند کی تائید کرے اور

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن