دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اذالم یدخل لایجب شئی [1] اھ ملتقطا وفی الدرالمختار لصغیر وصغیرۃ خیار الفسخ بالبلوغ بشرط القضاء للفسخ فیتوارثان فیہ ویلزم کل المھر [2] الخ وفی الشامیۃ قولہ ویلزم کل المھر لان المھر کما یلزم جمیعہ بالدخول ولو حکما کا لخلوۃ الصحیحۃ کذٰلك یلزم بموت احدھما قبل الدخول اما بدون ذٰلك فیسقط ولو الخیارمنہ لان الفرقۃ بالخیار فسخ للعقد والعقداذا انفسخ یجعل کانہ لم یکن کما فی النھر[3]اھ ھذا۔(یعنی فاحفظ ھذا)

واعلم ان من العلماء من قررلہ ضابطۃ وھی ان کل فرقۃ جاء ت من قبل الزوج قبل الدخول فانھا تنصف المھر، وکل فرقۃ اتت من قبلھا تسقط وھو الذی یبتنی علیہ ماذکر الشامی من استثنٰی منھا خیار البلوغ لما مرانہ وان کان منہ لاینصف بل یسقط

 

اگردخول کیا گیا ہو تو مہر مثل لازم ہوگا اور دخول نہ کیا ہوتو کوئی مہر نہ ہوگا اھ ملتقطًا، درمختار میں ہے: بالغ لڑکے یا لڑلی کو خیار فسخ بالبلوغ ہو تو یہ فسخ قاضی کی قضاء کی شرط سے مؤثر ہوگا(پھر اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی فسخ سے قبل فوت ہوگیا) تو ایك دوسرے کے وارث ہوں گے اور پورا مہر بھی لازم ہوگا الخ، شامی میں ہے کہ مصنف کا قول کہ کل مہر لازم ہوگا اس لئے کہ کل مہر دخول حقیقی یا حکمی مثلًا خلوتِ صحیحہ کے ساتھ لازم ہوجاتا ہے یونہی دخول سے قبل کسی کے مرجانے سے کل مہر لازم ہوتا ہے اور اس دخول یا موت کے بغیر مہر ساقط ہوجائے اگر چہ یہ فرقت لڑکے کے خیار بلوغ کی وجہ سے ہوکیونکہ فرقت خیار کی وجہ سے نکاح فسخ ہوتا ہے اور جب نکاح فسخ ہوتو کالعدم ہوجاتا ہے جیسا کہ نہر میں ہے۔ اسکو محفوظ کرلو۔واضح رہے کہ بعض علماء نے اس مسئلہ میں ضابطہ بنایا کہ اگر دخول سے قبل فرقت کی وجہ عورت کی طرف سے ہوتو پورا مہر ساقط ہوگا اور خاوند کی طرف سے ہوتو مہر نصف ہوگا۔ اسی ضابطہ کی بنأپر علامہ شامی نے نظم سے منقول علامہ قہستانی کا قول بیان کیا ہے، اور بعض نے اس ضابطہ سے لڑکے کے خیار ِ بلوغ کی صورت کو مستثنٰی قرار دیا کہ اگر یہ خیار بلوغ لڑکے کی طرف سے ہوتو نصف مہر نہ ہوگا بلکہ ساقط

 


 

 



[1]  رد المحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /٣٥٢

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/۹۳أ۔۱۹۲

[3] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ۲/۳۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن