30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من قبلہ لشمل مثل ردتہ وزناہ و تقبیلہ ومعانقتہ لام امرأتہ وبنتھا قبل الخلوۃ قھستانی عن النظم [1]اھ وفیہ عن البحر عن القنیہ طلقھا قبل الدخول اوجاءت الفرقۃ من قبلھا یعود نصف المھر فی الاول ولکل فی الثانی الی ملك الزوج[2] الخ وفی التنویر للموطوءۃ کل مھر ھا ولغیرھا نصفہ لو ارتد ولاشیئی لوارتدت [3] اھ وفی الدرالمختار لو ارضعت الکبیرۃ ضرتھا الصغیرۃ حرمتا ولامھر للکبیرۃ ان لم توط لمجی الفرقۃ منھاوللصغیرۃ نصفہ لعدم الدخول [4] اھ ملخصا،وفی ردالمحتار فی النکاح الفاسد بعدم الشھود مثلا، مھر المثل ان یکن دخل اما |
تنقیح کی جائے تواس سے ایك مستقل کتاب بن جائے۔درمختار میں ہے کہ دخول سے قبل یا خلوت سے قبل طلاق دینے سے نصف مہر واجب ہوگا۔ اور ردالمحتار میں کہا کہ اگر مصنف طلاق کی بجائے خاوند کی طرف سے فرقت کہ دیتے تو اس میں خاوند کا مرتد ہونا، زنا، بوس کنار، بیوی کی ماں یا بیٹی سے معانقہ، قبل از خلوت تمام کو شامل ہوجاتا (یہ قہستانی نے نظم سے نقل کیا ہے) اھ اور اس میں بحر سے اس نے قنیہ سے نقل کیا ہے کہ اگر خاوند نے قبل از دخول طلاق دی تو نصف مہر، اور اگر عورت کی طرف سے فرقت کی وجہ پائی جائے تو پُورا مہر خاوند کی ملکیت میں آجائے گا الخ، تنویرالابصار میں ہے : وطی سے پورا اور بغیر وطی نصف مہر دینا ہوگا اگر خاوند مرتد ہوجائے، اور اگر وطی سے قبل عورت مرتد ہوجائے تو اس پرکچھ مہر نہ ملے گا اھ،درمختار میں ہے : اگر بڑی بیوی نے شیرِ خوار سوکن کو دُودھ پلایا تو دونوں حرام ہو جائیں گی اور بڑی سے اگر وطی نہ ہوئی تو اسکا پُورا مہر ساقط ہوجائے گا کیونکہ فرقت کی وجہ اس نے پیدا کی ہے اور چھوٹی کو نصف مہر ملے گا کیونکہ اس سے دخول نہیں کیا گیا، ملخصًا ردالمحتار میں ہے : نکاح فاسد مثلًا بغیرگواہوں کے نکاح ہوا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع