دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

البدلین اولافلم یکن المشتری راضیا بتاخیر حقہ فی المبیع الی ان یوفی الثمن وجعل (ف)فتوی علی قول ابی یوسف [1]۔

بھی ادا کرنا ابتداءً ضروری نہیں، لہذا بیع میں ثمن کی ادائیگی تك مشتری بیع کی تاخیر پر راضی نہ ہوا اورفتوٰی امام ابویوسف رحمہ اﷲتعالٰی کے قول پر ہے(ت)

اسی طرح فتح القدیر وغیرہ شروح ہدایہ میں ہے پھر باوجود اس قدر تفرقوں کے کیونکر مانا جائے کہ نکاح میں یہ حکم محض مشابہت بیع ہی پر مبنی ہے کہ اس کے احکام سے کہیں تفاوت نہ کرسکے، یہ مسئلہ ایك مبسوط رسالے کے قابل تھا،

وفیما ذکرنا کفایۃ لاھل الدرایۃ واﷲولی الھدایۃ منہ البدایۃ والیہ النھایۃ۔ واﷲتعالٰی اعلم ۔

جو کُچھ ہم نے ذکر کیا ہے اس اہلِ فہم کے لئے کفایت ہے، اﷲتعالٰی ہی ہدایت کا مالك اور اسی سے ابتداء اور انتہا ہے۔ واﷲتعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ٣:                 ازسہسوان                                 ٢٥جمادی الآخرہ ١٣٠٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ہندہ سے صرف نکاح کرکے چلا گیا،رخصت نہ ہُوئی، نہ ایك نے دوسرے کی صورت دیکھی، دو٢برس بعد ہندہ نے اس پر نالش کی، رخصت کرائے یا طلاق دے۔ وُہ کچہری میں آیا اور حاکم کے سامنے طلاق نامہ لکھ دیا، پدرہندہ نے کل مہر ہندہ بے اجازتِ ہندہ معاف کردیا، ہندہ اس معافی کونا منظور کرتی اور اپنا نصف مہر مانگتی ہے، اس صورت میں ہندہ پرعدّت لازم ہے یا نہیں؟ اور اس کا دعوٰی مہر صحیح ہے یا نہیں؟ اور باپ کے معاف کئے سے مہر معاف ہوگیا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

باپ کو کسی طرح اپنی بیٹی کے مہر معاف کردینے کا اختیار نہیں، نہ ہرگز اس کے معاف کئے معاف ہوسکے

فان البنت ان کانت بالغۃ فلاولایۃ للاب علیھا اصلاوان کانت صغیرۃ فالولایۃ للنظر ولانظر فیما تمحض للضرر وکتب المذہب طافحۃ بھٰذا۔

اگر بیٹی بالغ ہو تو باپ کو اس پر بالکل ولایت نہیں اور اگر نابالغہ ہوتو پھر باپ کی ولایت شفقت پر مبنی ہے تو جو چیز محض ضرر ہووُہ شفقت نہیں ہوسکتی مذہب کی کتب اس بیان میں بھر پور ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] العنایۃ حاشیۃ علی الہدایۃ مع فتح القدیر باب المہر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٢٤٩

ف : خط کشیدہ عبارت عنایہ میں نہیں، یہ نہایہ کی ہے، اور نہایہ دستیاب نہیں۔ نذیر احمد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن