30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مجرددعوی الحاوی ان الفتوٰی علیہ لایقتضی انہ المصحح المعتمد فی المذھب کیف واصحاب المتون قاطبۃ والشروح ماشون علی قولھما(یعنی الطرفین) ومشی اصحاب المتون تصحیح التزامی علی ان مافی المتون والشروح مقدمہ علی مافی الفتاوی [1]۔ |
حاوی کا صرف یہ دعوٰی کر دینا کہ اسی پر فتوٰی ہے، اس سے یہ لازم آتا کہ یہی تصحیح شدہ اور قابلِ اعتماد ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ تمام متون اور شروح طرفین کے قول پر ہیں، اورتمام متون اس تصحیح کا التزام کیے ہوئے ہیں کہ متون وشروح کے مسائل فتاوٰی کے مسائل پر مقدم ہیں۔(ت) |
رابعًا یہی مذہب امام ہے، اور علماء فرماتے ہیں قولِ امام ہی پر اعتماد ضرور ہے اگر چہ صاحبین خلاف پر ہوں اگر چہ مشائخ کرام مذہب صاحبین کی تصحیح کریں کمایا تی اٰنفاان شاء اﷲتعالٰی(جیساکہ عنقریب آئےگا ان شاء اﷲتعالٰی۔ت)
امر چہارم میں جس قاعدہ کا ذکر ہُوا جب سے مذہب حنفی عالَم میں آیا کسی عالم نے دربارہ اختلاف امام وصاحبین اُسے جاری نہ کیا، نہ ہرگز تمام دنیا میں کوئی اس کا قائل، بلکہ سلف وخلف کا اجماع کامل اُس کے برخلاف پر گواہ عادل، ہزار ہا مسائل میں صاحبین نے خلاف کیا، پھر شوق وغروب سے کتب فقہ جمع کرکے دیکھئے قولِ صاحبین معدود ہی جگہ مفتٰی ملے گا جہاں اختلافِ زمانہ کے سبب تغیر حکم ہوا یا تعامل ودفع حرج کے مثل کوئی ایسی ہی ضرورت پیش آئی، علامہ طحطاوی پھر علامہ شامی حاشےہئ درمختار میں فرماتے ہیں :
|
حصل المخالفۃ من الصاحبین فی نحو ثلث المذھب ولکن الاکثر فی الاعتماد علی قول الامام [2]۔ |
صاحبین کا تقریبًاایك تہائی مذہب میں اختلاف ہے لیکن اکثر اعتماد امام ابوحنیفہ رحمہ اﷲتعالٰی کے مسلك پر ہے۔(ت) |
میں یہاں ائمہ محققین کی بعض عبارات اقتصار کرتاہوں جن سے کالشمس ظاہر کہ سوا موضع معدودہ کے قولِ امام ہی پر اعتماد لازم، اور اس کے خلاف کثرتِ رائے، بلکہ فتوائے مشائخ پر بھی التفات نہیں کہ ایك آفتاب لاکھ ستاروں کوچھپالیتا ہے، اسی"سب سے عمدہ خلاصہ سب سے حال کی مستند کتاب"فتاوٰی عالمگیری میں محیط امام شمسی الائمہ سرخسی سے ہے:
|
اذا اختلفو فیما بینھم قال عبد اﷲ بن |
جب احناف کا آپس میں اختلاف ہو تو عبد اﷲبن مبارك |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع