دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الیہ بلاشرط وجوزہ مع الشرط ترغیبا فی الوقف وتیسیرًا علی المسلمین١ [1]۔

انہوں نے وقف کے لئے قاضی کے حکم کی شرط لگائی ہے، اور انہوں نے وقف کو ضرورت کے وقت تبدیل کرنے کو بلا شرط جائز قرار دیا ہے اور بلا ضرورت اس کے تبدیل کرنے کو مع جائز الشرط جائز قرار دیا ہے تاکہ وقف کرنے میں ترغیب اور مسلمانوں کے لئے آسانی ہو۔(ت)

ثالثًا ان مسائل میں تو موافقت رائے دیگر، کی بھی حاجت نہیں کما یظہر بالمراجعۃ(جیسا کہ کتب کی طرف سے مراجعت سے ظاہر ہوتا ہے۔ت) تو کلماتِ علماء اس قید کے مساعد نہیں۔

رابعًا کوئی نہیں کہہ سکتا کہ امام ابویوسف علمًا امام اعظم کے ہم پلّہ ہیں، امام سے بے اذن لئے ان کے مجلس درس منعقد کرنے پر امام کا کسی کو پانچ سوال دے کر بھیجنا' ان کے ہر مسئلے میں مختلف جواب دینا، ہر جواب پرسائل کی طرف سے تخطیہ ہونا 'آخر متحیّر ہوکر خدمتِ امام میں رجوع لانا، مشہور اور اشباہ والنظائر وغیرہا میں مذکور۔ علماء فرماتے ہیں جو مسئلہ امام کے حضورطے نہ ہولیا قیامت تك مضطرب رہے گا، امام ابویوسف بعض مسائل میں پریشان ہوکر فرماتے : جہاں ہمارے استاد کا کوئی نہیں اس میں ہمارا یہی حال(پریشان) ہے۔بحرالرائق کے مفسدات الصّلٰوۃ میں ہے :

لقد صدق صاحب الفتاوی الظہیریۃ حیث قال فی الفصل الثالث فی قراءۃ القراٰن ان کل مالم یروعن ابی حنیفۃ رحمہ اﷲتعالٰی فیہ قول بقی کذٰلك مضطر باالٰی یوم القیامۃ وحکی عن ابی یوسف رحمہ اﷲتعالٰی علیہ انہ کان یضطرب فی بعض المسائل وکان یقول کل مسئلۃ لیس لشیخنا فیھا قول فنحن فیھا ھکذا انتہی [2]۔

فتاوٰی ظہیریہ والے نے درست فرمایا، جو انہوں نے قراءت قرآن کی فصل ثالث میں فرمایا کہ جس معاملہ میں امام ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے کوئی قول مروی نہ ہو وُہ معاملہ قیامت تك باعثِ اضطراب ہی رہے گا، اور امام ابویوسف رحمہ اﷲتعالٰی سے منقول ہے کہ وہ بعض مسائل میں مضطرب تھے تو انہوں نے فرمایا: جس معاملہ میں ہمارے شیخ کا کوئی قول نہ ہوتو اس میں ہمارا یہی حال ہوتا ہے انتہی۔(ت)

امام ابویوسف سے منقول ہے میں بعض مسائل میں جانتا حدیث میری طرف ہے تنقیح کے بعد کُھلتا کہ امام نے جس حدیث سے فرمایا وہ میری خواب میں نہ تھی اوکماقال رحمۃ اﷲتعالٰی۔


 

 



[1] الاشباہ والنظائر القاعدۃ الرابعۃ المشقتہ تجلب التیسیر ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۱/ ۱۵ ۔ ۱۱۴

[2] بحراالرائق باب مفسدات الصلوۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن