30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
البائع بعض المبیع الی المشتری لایسقط حقہ فی حبس مابقی منہ١ [1]۔ |
بعض مبیع مشتری کو سونپ دے تو بائع کے لئے باقی مبیع کے روکنے کا حق ساقط نہیں ہوتا۔(ت) |
اسی طرح صدر الشریعۃ شرح وقایہ وکافی شرح وافی واختیار شرح مختار ومستخلص شرح کنز وغیرہا شروح میں مذہب امام پر دلیل قائم کی اور دلیل صاحبین سے جواب دئے، امام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد بن الہمام رحمہ اﷲتعالٰی نے فتح القدیر میں ترجیح ہدایہ اور علامہ شیخی زادہ عالم دیار رومیہ قاضی دولت علیہ عثمانیہ معاصر ومستند صاحب درمختار نے مجمع الانہر میں تقدیم ملتقی اور علامہ یوسف چلپی نے ذخیرۃ العقبٰی فی شرح صدر الشریعۃ العظمٰی میں اعتمادمتن وشرح اور محقق علامہ وسیع النظر دقیق الفکر محمد بن عابدین شامی نے ردالمحتار علی الدرالمختار میں افاداتِ درمختار کومقرر ومسلّم رکھا اور ترجیح مذہب امام میں خلاف ونزاع کی طرف بھی اشارہ نہ کیا پھر بکثرت علماء اہلِ متون وشروح وفتاوٰی ان مذکورین اور ان کے غیر باب النفقات میں عورت کو طلب مہر معجل کے لئے بالفظ ارسال واطلاق منع نفس کااستحقاق بتاتے ہیں اور اصلًا عدمِ وطی وخلوت برضا کی قید نہیں لگاتے کما یظہر بالمراجعۃ الی کتبھم(جیساکہ انکی کتب کی طرف مراجعت سے ہوتا ہے۔ت) بلکہ شرح وقایہ میں تو صورتِ مسئلہ یُوں فرض کی کہ:
|
خروجھا بحق کما لولم یعطھا المہر المعجل فخرجت عن بیتہ [2]۔ |
بیوی کا باہر نکلنا برحق ہے جیسا کہ خاوند نے اس کو مہر معجل نہ دیا ہوتو وہ اس کے گھر سے نکل جائے۔(ت) |
اور ظاہر ہے کہ شوہر کے یہاں آنے کے بعد غالبًا وطی واقع ہی ہوتی ہے بانیہمہ حکم مطلق چھوڑا تقیید کی طرف مطلق التفات نہ فرمایا یہ اطلاقات بھی اُسی اختیار مذہب امام سے خبر دے رہے ہیں، لاجرم علامہ خیرالدین رملی استاذصاحبِ درمختار نے قولِ امام ہی پر فتوٰی دیا اور مذہب آخر کا ذکر تك نہ کیا، فتاوٰی خیریہ لنفع البریہ میں ہے:
|
سئل فی المرأۃ اذا سلمت نفسھا قبل استکمال ماشرط تعجیلہ لھا من المہر ھل لھا بعد ذلك منع نفسھا عنہ اجاب لھا منع نفسھا حتی تستکمل |
ان سے ایسی عورت کےمتعلق سوال کیا گیا جو مہر معجل وصول کرنے سے پہلے اپنے آپ کو خاوند کے سپرد کرچکی ہوکیا پھر مہر معجل کے لئے اپنے آپ کو خاوند سے روك سکتی ہے؟ تو جواب دیا کہ ہاں روك سکتی ہے یہاں تك کہ مہر معجل پورا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع