30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عقوالدریہ میں ہے : التعلیل دلیل الترجیح١ [1](علت کو بیان کرنا ترجیح کی دلیل ہے۔ت)اسی میں ہے :
|
ھوالمرجح اذھوالمحلی بالتعلیل اھ٢[2]ذکرھما فی النکاح قبل باب الولی۔ |
یہی راجح ہے کیونکہ یہی دلیل سے مزین ہے، یہ دونوں باتیں انہون نے کتاب النکاح میں باب الولی سے پہلے ذکر کی ہیں۔(ت) |
علامہ ابراہیم حلبی نے ملتقی الابحر میں کہ بتصریح فاضل شامی متون معتمدہ المذہب سے ہے قول امام کو مقدم رکھا اور اسی پر حکم دے کر صاحبین کی طرف خلاف نسبت کی،
|
حیث قال ھذاقبل الدخول وکذابعدہ خلافا لھما[3]۔ |
جب انہوں نے کہا کہ یہ دخول کے بعد ہویا پہلے اس میں صاحبین کا خلاف ہے(ت) |
اور وہ خود دیباچہ ملتقٰی میں تصریح فرماتے ہیں کہ اس کتاب میں مَیں جس قول کو مقدم لاؤں وہی ارجح ہے شارح نے فرمایا: وہی مختار للفتوی ہے، متن و شراح کی عبارت یہ ہے :
|
صرحت بذکرالخلاف بین ائمتنا وقدمت من اقاویلھم ماھوالارجح (المختار للفتوی٤[4])(ملخصًا) |
میں نے اپنے ائمہ کے ہاں اختلاف کی تصریح کردی اور ان میں سے زیادہ راجح قول کو پہلے ذکر کیا، ارجح وُہ ہے جو فتوی کے لئے مختار ہے(ملخصًا)۔(ت) |
اسی طرح فتاوٰی قاضی خاں میں امام علامہ فقیہ النفس نے قول امام کی تقدیم کو مقدم کرتے ہیں جو اشہر واظہر ہو، خود اپنے فتاوی کے خطبے میں فرمایا :
|
قدمت ماھو الاظہر وافتتحت بما ھوالاشہر[5]۔ |
میں ظاہر کو مقدم اور مشہور ابتداء کرتا ہوں۔(ت) |
علماء فرماتے ہیں تو جسے یہ پہلے بیان کریں وہی قول معتمد ہے، حاشیہ طحطاویہ میں ہے:
[1] عقودالدریہ کتاب النکاح حاجی عبد الغفار وپسران ارگ بازار قندھار ١/١٧
[2] عقودالدریہ کتاب النکاح حاجی عبد الغفار وپسران ارگ بازار قندھار ١/١٧
[3] ملتقی الابحر باب المہر موسسۃ الرسالۃ بیروت ١/٢٥١
[4] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر مقدمہ کتاب داراحیاء التراث العربی بیروت ١/۷
[5] فتاوی قاضی خان مقدمہ کتاب نولکشولکھنو ١/ ۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع