دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

درمختار میں ہے :

لان کل وطأۃ معقود علیہا فتسلیم البعض لایوجب تسلیم الباقی[1]۔

ہر وطی مہر کے بدلے میں ہے (ہر وطی پر جدا جدا مہر لازم ہے ) تو بعض کا بدل دینے سے باقی کا دینا ثابت نہ ہو گا۔(ت)

اسی میں ہے :

النفقۃ تجب للزوجۃ علٰی زوجھا ولومنعت نفسھا للمہر دخل بھا اولا ٢ [2]اھ ملخصًا۔

خاوند پر بیوی کا نفقہ واجب ہے اگر چہ بیوی نےمہر کے لئے خاوند کو اپنے سے روك رکھا ہو دخول ہوچکا یا نہیں اھ ملخصًا (ت)

تحقیق مقام یہ ہے کہ مہر معجل لینے سے پہلے وطی یاخلوت برضائے عورت واقع ہوجانا صاحب مذہب امامِ اقدم قدؤہ اعظم امام الائمہ ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کے نزدیك حق منع نفس ومنع سفر کسی کا اصلًا مسقط نہیں، اور عورت کو اختیار ہے جب تك ایك روپیہ بھی باقی رَہ جائے نہ تسلیم نفس کرے نہ شوہر کے ساتھ سفر پر راضی ہو اگر چہ اس سے پہلے بارہا وطی برضامندی ہوچکی ہو اور صاحبین رحمہا ﷲتعالٰی کے نزدیك صرف خلوت برضا واقع ہوجانا بھی حق منع نفس ومنع سفر دونوں کا مسقط ہے، امام ابوالقاسم صفار علیہ رحمۃالغفار دربارہ سفر قوِ ل امام اور دربارہ وطی قولِ صاحبین پر فتوے دیتے تھے اصل معنٰی اس تفصیل کے یہی ہیں اُن کے بعد جس نے ادھر میل کیا انہیں کا اتباع کیا مثلًا امام صدرشہید شرح جامع صغیر میں ان کا مسلك نقل کرکے فرماتے ہیں: وانہ حسن [3](بیشك وہ حسن ہے۔ت) امام بزدوی شرح کتاب مذکور میں فرماتے ہیں :

ھذا احسن فی الفتیا [4]کما نقلہ عنہ فی البنایۃ کذا الطحطاوی عن البحر عن غایۃ البیان ۔

یہ فتوٰی کے لئے مناسب ہے،جیسا کہ صاحب، بنایہ نے اس کوبنایہ میں ان سے نقل کیا ہے، اور ایسے ہی طحطاوی نے بحر سے انہوں نے غایۃ البیان سے نقل کیا ہے(ت)

جواہر الاخلاطی میں ہے :


 

 



[1] درمختار شرح تنویرالابصار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠٢

[2] درمختار شرح تنویرالابصار باب نفقۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٦٧-٢٦٦

[3] حاشیۃ الجامع الصغیر باب فی المہور مطبع مجتبائی دہلی ص ٤١

[4] البنایۃ فی شرح الہدایۃ باب المہر المکتبۃ الامدادیۃ مکۃ المکرمہ ٢/١٥٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن