دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

والصلٰوۃ والسلام علی من ختم دفتر الرسالۃ واسجل علٰی اٰلہ وصحبہ وجمیع اھل دینہ المبجل۔

اﷲتعالٰی کے لئے ہیں، اور صلٰوۃ وسلام اس ذات پر جس نے رسالت کا دفتر ختم کیا اور مضبوط کیا، اور اُن کی آل واصحاب اور ان کے تمام برگزیدہ دین والوں پر۔(ت)

جواب سوال  اوّل

صورتِ مستفسرہ میں ہندہ کو حق منع نفس حاصل ہے اُسے اختیار ہے جب تك مہر معجل وصول نہ کرلے اپنے آپ کوتسلیم شوہر نہ کرے اس منع کئے سے ناشزہ نہ ہوگی۔ وقایہ میں ہے :

لھا منعہ من الوطی والسفر بھا والنفقۃ لومنعت ولوبعد وطی او خلوۃ برضاھا [1]۔

معجل مہر وصول کرنے کیلئے خاوند کو جماع سے اور سفر پر ساتھ لے جانے سے روکنے اور نفقہ وصول کرنے کا بیوی کو حق ہے اگرچہ وطی اور خلوت رضا مندی سے ہوجانے کے بعد روك دے۔ (ت)

نقایہ میں ہے :

قبل اخذالمعجل لھا منعہ من الوطی والسفر بھا ولو بعد وطئ برضاھا بلاسقوط النفقۃ[2]۔

مہر معجل وصول کرنے سے قبل بیوی کو حق ہے کہ خاوندکو جماع، سفر پر ساتھ لے جانے سے روك دے اگر چہ رضا مندی سے وطی کے بعد ہو، بیوی کا نفقہ ساقط نہ ہوگا۔(ت)

کنز میں ہے :

لھا منعہ من الوطی والاخراج  للمہر وان وطئھا[3]۔

بیوی کو مہر کے لئے وطئ اور سفر پر لے جانے سے منع کرنے کا حق ہے(ت)

تنویر الابصار میں ہے :

لھا منعہ من الوطی والسفر بھا ولو وطی او خلوۃ رضتھما[4]۔

خوشی سے وطی یا خلوت کے بعد بھی بیوی کو مہر وصول کرنے کیلئے خاوند کو جماع اور سفر پر لے جانے سے منع کرنے کا حق ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] شرح الوقایۃ   باب المہر  مطبع مجتبائی دہلی ٢/٤٥

[2] مختصر الوقایۃ فی مسائل الہدایۃ باب المہر نور محمد کار خانہ تجارت کتب کراچی  ص ٥٦

 [3] کنز الدقائق باب المہر ایچ ایم کمپنی کراچی ص ۱۰۴

[4] درمختار شرح تنویر الابصار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن