دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

سوال ۲دوم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جب ادائے مہر معجل سے پہلے وطی برضائے زوجہ واقع ہوجائے توا ِس صورت میں برخلاف مذہب امام مذہب صاحبین کو کہ منع نفس کا حق ساقط ہوجاتا ہے بوجوہ عــــہ مصرحہ ذیل ترجیح دینی صحیح  و رجیح اور نظر فقہی میں قرینِ تحقیق وتنقیح ہے یا نہیں:

(١) درمختار میں ہے جب ایسے امر کی نسبت مابین ابوحنیفہ اور اُن کے مرید وں(یعنی صاحبین) کے اختلاف ہوتو رائے مرید وں کی غالب ہونی چاہئے۔

(٢) امام ابوحنیفہ اورا مام محمد دونوں محض ذہنی باتوں کے مقنن تھے لیکن قاضی ابویوسف کو اُسی قدر علم روایات تھا اور بوجہ عہدہ قاضی القضاۃ کے موقع متعلق کرنے کا حالات انسان سے حاصل تھا اور ان کے قواعد خصوصا معاملات دُنیوی اور تعبیر شرع میں اس قدر مستند سمجھے جاتے ہیں کہ جب امام ابوحنیفہ یا امام محمد کی رائے ان سے متفق ہو تو اُن کی رائے از رُوئے ایك قاعدہ مسلّمہ کے قبول کی جاتی ہے۔

(٣) سب سے عمدہ خلاصہ سب سے حال کی کتاب مستند شرع یعنی فتاوٰی عالمگیری( کی عبارت یہ ہے) اس سے ظاہر ہے کہ امام ابوحنیفہ کی رائے کے خلاف نہ صرف ان کے دو٢ مشہور مریدوں بلکہ شیخ الصفار نے بھی جہاں تك کہ بحث ہم خانگی کو تعلق ہے رائے ظاہر کی ہے۔

(٤) امام ابوحنیفہ اور ان کے دو٢ مرید قانون حنفی مین تین استاد سمجھے گئے ہیں اور میں قاعدہ عام تصوّر کرتا ہوں کہ اختلاف رائے ہوتو دو٢ کی رائے بمقابلہ تیسرے کے غالب ہوگی بموجب معمولی قاعدہ شرع کے میں رائے دو٢ مریدوں کی بطور کثرت رائے منجملہ تین استادوں کے اختیار کرتا ہوں ۔(٥) اس حق کے نفاذ میں کہ زوجہ کے ساتھ ہم خانگی کرے مانع  یہ بیان کیا گیا ہے کہ مہرمعجل ادا نہ ہوا ہو اور  یہ قاعدہ محض اس مواخذے کی مشابہت پر مبنی ہے جو بائع کو مال پر تا ادائے قیمت قبل حوالگی مال کے حاصل رہتا ہے لیکن اُس مواخذے میں دراصل حقِ ملکیت مشتری کا قیاس کرلیا گیا ہے اور جبکہ حوالگی عمل میں آجائے گی تواسی وقت وہ مواخذہ ختم ہوجاتا ہے انتہٰی،بینواتوجروا

الجواب:

بسم اﷲالرحمٰن الرحیم

الحمد ﷲالمنعم فی المعجل والمؤجل

سب تعریفیں دنیا وآخرت میں ہم پر انعام کرنے والے 

 

عــــہ: یہ وجوہ مسٹر محمود اپنے فیصلے میں ایجاد کیں  ۱۲(م)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن