دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہتاہے کہ حق ولایت شرعا مجھ کوحاصل ہے اور لڑکی نابالغ ہے قانونًا اٹھارہ برس بلوغ کا رکھا گیا ہے اور وہ سب انسپکٹر غیر کفوہے او رخلاف شریعت محمدیہ کے اس کے افعال وحرکات ہیں اور تبرائی رافضیوں سے ا س کی رشتہ داری اور اس کی محفلوں اور مجلسوں میں وہ شریك ہوتا ہے اس لئے اس سے نکاح ناجائز اوربدون اجازت ولی یعنی مربی اس کا نکاح اس کی ماں اور نانا وغیرہ کرسکتے،آیا شرعًا ولی جائز کون ہے؟ آیا شرعا کفو سے اور کفو اور غیر کفو کی تعریف شریعت محمدیہ میں کیا تعریف ہے؟ آیا ایك مسلمہ کا نکاح ایسے شخص سے جو تارك الصلوٰۃ ہوا ور خلاف شریعت نبویہ کے کام کرتا ہو جائز ہے؟ آیا وصیت پر عمل جائز ہے یا ناجائز؟ بینوا تو جروا

الجواب:

سوال سے ظاہر یہ معلوم ہوتاہے کہ شاہ عبدالکریم نے اپنے انتقال سے پہلے اپنی نابالغہ پوتی راضیہ کا نکاح حافظ محمد زکریا کے بیٹے سے کہ غالبا وہ بھی اس وقت نابالغ ہوگا کیا آگے سوال میں کچھ مذکور نہیں کہ محمدزکریا نے اس جلسہ میں الفاظ قبول کہے یانہیں،اور اس وقت دو مرد یا ایك مرد دو عورتیں جلسہ میں حاضر اورشاہ عبدالکریم وحافظ محمد زکریا کے ایجاب وقبول کو سننے والے اور اس کی گفتگوکو عقد نکاح،سمجھنے والے موجود تھے یا نہیں،اگر حافظ زکریا نے اسی جلسہ میں اپنے بیٹے کے لئے کہا کہ میں نے قبول کیا اور دو گواہوں نے سنا اورسمجھا تو راضیہ کا اسی وقت نکاح ہوگیا اب اگر اس کا وہ شوہر موجود ہے تو دوسرے سے نکاح ہوسکتا ہی نہیں۔اور اگر یہ صورت نہ تھی اورسوال سے ظاہر یہی ہے کہ نہ تھی محمد زکریا اپنے ولایت کے دعوی سے اس نکاح سے مانع ہے یہ نہیں کہتاکہ اس کا نکاح تو میرے بیٹے سے ہوچکا۔تو اب دو صورتیں ہیں اگر راضیہ کے اولیاء اور گھروالے صالحین ومتبع شرع ہوں اور ایك ایسے شخص کے ساتھ کہ فاسق معلن ہے راضیہ کا نکاح ان کےلئے باعث ننگ وعار ہے یا وہ نسب وغیرہ کسی اور بات میں ایسی کمی رکھتا ہے تو راضیہ کے لئے وہ کفو نہیں، شریعت مطہرہ میں بلوغ ظہور آثار پر ہے۔عورت کم از کم نو۹ برس کی بالغہ ہوسکتی ہے جبکہ اسے عارضہ ماہواری آنا شروع ہو،اوراگرآثار ظاہر نہ ہوں تو جب پندرہ برس پورے کی عمر ہوجائے بالغہ ہوجائے گی،راضیہ کی عمر پندرہ برس سے کم ہے تو اگر اسے عارضہ ماہواری آتاہے بالغہ ہے ورنہ نابالغہ اگر نابالغہ ہے جب تو شخص مذکور سے کہ غیر کفو ہے ا س کا نکاح ہوسکتا ہی نہیں۔محمد زکریا کہ اس کا ولی ہے اگر وہ بھی کرے گا باطل محض ہوگا نہ کہ احمدی یا شاہ عبدالعزیز کہ ولی ہی نہیں۔اور اگر بالغہ ہے تواس پر ولایت جبریہ کسی کو نہیں،بے اس کی اجازت کے کفو سے بھی نہیں ہوسکتا اور غیر کفو سے وہ خود بھی نہیں کرسکتی جبکہ اس کا ولی اس سے نکاح پر راضی نہیں۔اگر کرے گی تو باطل محض ہوگا،غرض اس شخص کے غیر کفو بمعنی مذکور ہونے کی حالت میں بناراضی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن