دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

پائے گا او ربالغہ کہ ولی رکھتی ہے اپنا جو نکاح غیر کفو سے کرے جسے پیش ازنکاح غیر کفو جان کر ولی نے صراحۃً اجازت نکاح نہ دی ہو وہ نکاح باطل محض ہوتاہے کمافی البحر والدر واوضحہ فی ردالمحتار(جیساکہ بحر اور در میں ہے اور ردالمحتار میں اس کی توضیع کی گئی ہے۔ت)اس تقدیر پر تویہ نکاح اصلا ہوا ہی نہیں اور برتقدیر اول نکاح فضولی تھا اورضرور ہے کہ بعد نکاح دختر کو نکاح ہوجانے کی خبر عادۃً پہنچی اب دو حال سے خالی نہیں۔یا تو اس نے خبر سن کر اس نکاح فضولی کو جائز کیا اگرچہ یونہی کہ خبر سن کر مسکرائی یا خاموش رہی،یا جائز نہ کیا بلکہ اپنی ناراضی کا اظہار کیا،بر تقدیر دوم ظاہرہے کہ وہ نکاح کہ اجازت دختر پر موقوف تھا اس کے اظہار ناراضی سے مردود وباطل ہوگیا،بر تقدیر اول پھریہ نکاح باجازت دختر ٹھہرا۔

لان الاجازۃ اللاحقۃ کالو کالۃ السابقۃ[1]۔وقد صرح بہ فی الخیریۃ فی مثل الجزئیۃ۔

کیونکہ بعد کی اجازت ایسے ہے جیسے سابقہ وکالت ہو،اس کی تصریح خیریہ میں اسی طرح کے جزئیہ میں کی ہے۔(ت)

او ربالغہ ولی رکھتی ہے بے اجازت صریحہ ولی بعد علم بعدم کفاءت جو نکاح غیر کفو سے کرے باطل ہے توا س طرح باطل ہوگیا،غرض صورت مذکورہ میں جس پہلوپر دیکھا جائے یہ نکاح باطل محض ہے۔والله اعلم۔

مسئلہ ٤٥٩:            قصبہ کست ڈاکخانہ بندھیا چل ضلع مرزاپور مرسلہ محمد زکریا صاحب     ٢٨ ذی القعدہ ١٣٣٥ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مولوی محمد یحیٰی نے انتقال کیا اور شاہ عبدالکریم والد اور اپنی والدہ اور برادر حقیقی حافظ محمد زکریا اور ہمشیرہ اور زوجہ مسماۃ احمدی بی بی اور دختر مسماۃ محمودہ بی بی زوجہ اولٰی اوردختر مسماۃ راضیہ بی بی زوجہ ثانیہ بااحمدی بی بی کو چھوڑا،شاہ عبدالکریم نے بولایت خود مسماۃ محمودہ بی بی کا عقد مولوی محمد یحیٰی مرحوم کے نانہالی رشتہ دار کے فرزند سے کردیا اور شاہ عبدالکریم کا انتقال ہوگیا قبل انتقال ہونے کے شاہ عبدالکریم مرحوم مسماۃ احمدی بی بی زوجہ مولوی محمد یحیٰی مرحوم وحافظ محمد زکریا اپنے فرزند کو بلاکر وصیت کیا کہ مسماۃ راضیہ بی بی جس کی عمر تخمینًا ڈیڑھ سال کی ہے اس کا عقد تمھارے بیٹے عبدالسلام کے ساتھ بولایت جائز اپنے کئے دیتا ہوں اگر تم اس کے خلاف کرو گے تو مواخذہ عقبٰی تمھارے ذمہ ہوگا۔اب اس لڑکی مسماۃ راضیہ بی بی کا عقد جس کی عمر تخمینا تیرہ۱۳ چودہ۱۴ سال کی ہے مسماۃ احمدی بی بی اور اس کے نانا شاہ عبدالعزیز ایك ایسے شخص کے ساتھ جو سب انسپکٹری اور تارك الصلوٰۃ داڑھی منڈواتا ہے اور رشوت خوری اور اس کے خاندان سے اور مولوی محمد یحیٰی مرحوم کے خاندان سے اور مسماۃ احمدی بی بی کے خاندان سے کبھی کوئی رشتہ داری اورقرابت نہیں رہی اور نہ کچھ واسطہ کرنا چاہتے ہیں۔حافظ محمد زکریا بالغ


 

 



[1] فتاوی خیریہ باب الاولیاء والاکفاء دارالمعرفۃ بیروت ١/٢٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن