دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

قریش بعضھم اکفاء بعض [1](بعض قریش بعض کے لئے کفو ہیں۔ت)ردالمحتارمیں ہے:

فلو تزوجت ھاشمیۃ قرشیا غیر ھاشمی لم یرد عقدھا [2]۔

اگر ہاشمی لڑکی نے غیر ہاشمی قرشی سے نکاح کرلیا تو اسے رد نہیں کیا جائے گا۔(ت)

مسئلہ ٤٥٧: از لکھنؤ محلہ سبزی منڈی مکان بگن وبٹن عقب مکان ابراہیم صاحب عینك ساز مرحوم مرسلہ عبدالمجید صاحب ٢٨ رجب ۱٣٣٥ھ

کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام رحمہم ا لله علیہم اس مسئلہ میں کہ لڑکی نابالغہ کی شادی بغیر حکم یابے اجازت اس کے والد کے کسی غیر کفو شخص کے ہمراہ اس لڑکی کی ماں کردے تو جائزہے اورجبکہ اس کی ماں کو بھی دھوکا دیا گیا ہو یعنی جو شخص اس لڑکی کے ساتھ شادی کررہا ہے وہ ایسے آپ کو حلفًا نہایت شریف شخص بتارہا ہے لیکن دریافت کے بعد معلوم ہوا کہ یہ شخص نہایت نیچ ذات کا شخص ہے تو ایسی حالت میں اس لڑکی کی ماں ناراض ہوکر اور باپ بھی ناراض ہوکر اس لڑکی کا نکاح فسخ کراسکتا ہے یا نہیں؟ آیا ان دونوں یعنی لڑکے کے والدین کو شرعا یہ حق حاصل ہے کہ اپنی لڑکی کوبغیر طلاق دلوائے ہوئے دوسرے شریف النسب شخص سے نکاح کراسکتے ہیں یا طلاق دلوانے کی ضرورت ہوگی؟ فقط،بینواتو جروا

الجواب:

اگر صور ت واقعیہ یہ ہے کہ نابالغہ کی شادی اس کی ماں نے خصوصًا ایسے شخص سے کردی خواہ دانستہ یا دھوکے سے،اور والد کا اذن نہ اجازت،تو اس صورت میں بدرجہ اولٰی یہ نکاح سرے سے بے ثبات محض ہوا،باپ کو نکاح فسخ کرانے کی اس حالت میں بھی حاجت نہ تھی کہ نکاح کفو سے ہوا ہوتا،اس کا رد کردینا ہی کافی ہوتا،تو یہاں بدرجہ اولٰی اس کا صرف اتنا کہہ دینا بس ہے کہ"میں اس پر راضی نہیں"وہ نکاح ر د ہوجائے گا،اور والد کو اختیار ہوگا کہ بغیر طلاق دوسری جگہ نکاح کردے۔

لان عقد فضولی صدرولہ مجیز فتوقف علی اجازتہ فیرد

کیونکہ یہ فضولی کا عقد ہے جواس حال میں صادر ہوا کہ اس وقت اس کو جائز کرنے والا موجود تھا تو

 


 

 



[1] فتح القدیر بحوالہ حاکم فصل فی الاکفاء مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/١٨٨،ردالمحتار بحوالہ کافی للحاکم باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٩

[2] ردالمحتار بحوالہ کافی للحاکم باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن