دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ہے، درمختار میں ہے:

ویفتی بعدم الصحۃ فی غیر کفو لفساد الزمان [1]۔

غیر کفو میں نکاح کے اصلا عدم جواز کا فتوی دیا جائیگا فساد زمان کی وجہ سے۔(ت)

لہذایہ نکاح باطل محض ہوگیا۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٤٥٢ تا ٤٥٤:              از سیرہ ضلع ہوشنگ آباد محلہ مانپورہ مسئولہ حافظ شاہ افضل خاں صاحب        ٢٤ محرم ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں،براہ کرم جواب سے مع دلائل نقلی کے مشرف وممتاز فرمائیں:

(١)ایك عورت ہے جو نسبی سیدہ ہے اس سے کسی شخص نے جو نسبًا سید نہیں ہے نکاح کیا تو اس کو لوگ کافر کہتے ہیں تو کیا شخص مذکورہ کافر ہوا یا نہیں؟ اگر نہیں ہوا تو کہنے والوں پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

(٢)عورت بالغہ جو نسبا سیدہ ہے باکرہ ہو یا ثیبہ یا مطلقہ کسی شخص سے جو نسبا سید نہیں ہے نکاح کرے تو جائز ہوگا یا نہیں؟

(٣)مرد غیر سید نے سیدہ عورت سے نکاح کیا اور اگر وہ نکاح جائز ہوا تو جواولادکہ اس سے پیدا ہوگی وہ نسبا سید کہلائے گی یانہیں؟ بینوا تو جروا۔

الجواب:

(١)حاشا لله اسے کفر سے کیا علاقہ،کافر کہنے والوں کو تجدید اسلام چاہئے کہ بلاوجہ مسلمان کو کافر کہتے ہیں،امیر المومنین مولی علی کرم الله وجہہ الکریم نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم کہ بطن پاك حضرت بتول زہرا رضی الله عنہا سے تھیں امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے نکاح میں دیں اور ان سے حضرت زید بن عمر پیداہوئے اورامیر المومنین نسبًا سادات سے نہیں۔

(٢)سیدہ عاقلہ بالغہ اگر ولی رکھتی ہے تو جس کفو سے نکاح کرے گی ہوجائے گا اگرچہ سید نہ ہو مثلا شیخ صدیقی یا فاروقی یا عثمانی یا علوی یا عباسی،ا وراگر غیر کفو سے بے اجازت صریحہ ولی نکاح کرے گی تو نہ ہوگا جیسے کسی شیخ انصاری یامغل،پٹھان سے مگر جبکہ وہ معزز عالم دین ہو،

(٣)جب باپ سید نہ ہو اولاد سیدنہیں ہوسکتی اگرچہ ماں سیدانی ہو۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٤٥٥:             از شہرمحلہ سوداگران مسئولہ مولوی احسان علی صاحب طالبعلم مدرسہ منظر الاسلام     ١٨صفر ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لڑکی بالغہ ہوگئی اورفی الحال کوئی کفو نہیں ملتا کہ جس کے


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن