دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

لاارضی بالنکاح ان لم یعرف ابوھا بشر ب الخمر وغلبۃ اھل بیتہ الصالحون فالنکاح باطل ای یبطل وھذہ المسألۃ بالاتفاق کذافی الذخیرۃ،وانما الخلاف بین ابی حنیفۃ وصاحبیہ رحمہم اﷲ تعالٰی فیما اذا زوجھا من رجل عرفہ غیر کفو فعند ابی حنیفہ رحمہ اﷲ تعالٰی یجوز لان الاب کامل الشفقۃ وافر الرأی فالظاھرانہ تأمل غایۃ التأمل ووجد غیر الکفو اصل من الکفو کذافی المحیط ١[1]۔

ایك شخص نے اپنی بیٹی نابالغہ کا کسی لڑکے سے اس گمان پر کیا کہ لڑکا صالح ہے شرابی وغیرہ نہیں ہے تو بعدمیں اسے شراب کا عادی پایا اور بیٹی بالغ ہوچکی ہو اور کہہ چکی ہو کہ میں اس نکاح پر راضی نہیں ہوں۔اس صورت میں اگر باپ کا نکاح کے وقت شرابی ہونا معروف نہ ہوا ور اس کا غالب خاندان صالحین لوگ ہوں تو نکاح باطل ہوگا،یعنی باطل ہوسکتاہے اور یہ مسئلہ متفقہ ہے جیساکہ ذخیرہ میں ہے البتہ امام اور صاحبین کا اختلاف اس صورت میں ہے جب نکاح کے وقت باپ کو لڑکے کا غیر کفو ہونا معلوم ہو تو امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کے نزدیك یہ نکاح صحیح ہے کیونکہ باپ کامل شفیق ہے اور مکمل صاحب الرائے ہے لہذا اس نے انتہائی سوچ وبچار کیا ہوگا کہ یہ غیر کفو کفو والوں سے بہترہے،محیط میں ایسے ہی ہے۔(ت)

اور نظر بقواعد ظاہر یہی ہے کہ شوہر کی طرف سے ولی کو دھوکا دئے جانے کی صورت میں مطلقا بطلان کا حکم ہو،ردالمحتارمیں ہے:

الظاھر ان یقان لایصح العقد اصلا کما فی الاب الماجن والسکران مع ان المصرح بہ ان لھا ابطالہ بعد البلوغ وھو فرع صحتہ فلیتأ مل [2]۔

ظاہریہی ہے کہ اصلا نکاح صحیح نہ ہونے کا قول کیا جائے جیساکہ باپ مجنون یا نشے والاہو،نیز یہ بھی تصریح ہے کہ ایسی صورت میں بالغ ہونے پر بیٹی کو اختیار ہے جبکہ یہ بات نکاح کے صحیح ہونے پر متفرع ہوسکتی ہے پس غور کرو۔(ت)

اقول:(میں کہتاہوں۔ت)فرع مذکور کی اصل کتاب الاصل اعنی مبسوط امام محمد رحمہ الله تعالٰی سے ہے اور وہ کتب ظاہر الروایۃ سے ہے اور ظاہر الروایۃ میں بالغہ کا غیر کفو سے بلا رضائے ولی نکاح کرلینا صحیح ہے ولی کو اختیا رفسخ ہے اور مختار للفتوی روایت حسن ہے کہ وہ نکاح ہوتاہی نہیں اور فساد زمانہ کے باعث جو وجہ علماء نے وہاں فرمائی یہاں بھی بلاتفاوت جاری ہے توحکم عبارات مذکورہ میں تاویل نہ کرنا اور دھوکے کی صورت میں نکاح کو سرے سے باطل ٹھہرانا بظاہر وجہ وجیہ رکھتاہے لااقل اختیار فسخ ہونے میں


 

 



[1] فتاوی ہندیہ الباب الخامس فی الکفاءۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٩١

[2] ردالمحتار باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن