30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵پنجم یہ شخص علم دین حاصل کرلے،مسلمانوں میں اس کی علمی فضلیت اوروں کی نسبی شرافت یا اسلامی قدامت کے ہم پلہ ہوجائے،عار عرفی باقی نہ رہے،اس وقت یہ شخص ہر قوم وقبیلہ کا کفو ہوسکتاہے۔
(٣)اولاد ہمیشہ باپ کی قوم پرہوتی ہے۔قال تعالٰی: وَعَلَی الْمَوْلُوۡدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ [1](جس کا بچہ ہے عورت کا نفقہ اس پر ہے۔ت)
(٤)شرع شریف میں شرافت قوم پر منحصر نہیں۔الله عزوجل فرماتاہے: اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ ؕ [2]تم میں زیادہ مرتبے والا الله کے نزدیك وہ ہے جو زیادہ تقوی رکھتاہے۔ہاں دربارہ نکاح اس کا ضرور اعتبار رکھاہے،باپ دادا کے سوا کسی ولی کواختیار نہیں کہ نابالغہ لڑکی کا نکاح کسی غیر کفو سے کردےجس سے اس کی شادی عرف میں باعث ننگ وعار ہو اگر کردے گا نکاح نہ ہوگا،عاقلہ بالغہ کو اجازت نہیں کہ بے رضامندی صریح اولیا اپنا نکاح کسی غیر کفو سے کرلے اگر کرلے گی نکاح نہ ہوگا والمسائل معروفۃ فی کتب المذہب جمیعا(یہ تمام مسائل مذہب کی کتابوں میں معروف ہیں۔ت)والله تعالی اعلم۔
مسئلہ ٤٤٧: ازکوپاگنج ڈاك خانہ کوپاگنج محلہ پورہ چندن ضلع اعظم گڑھ مکان مولوی الہٰی بخش صاحب مرسلہ حافظ محمد عبدالکریم صاحب ١٧ ربیع الاول ١٣١٨ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك عورت داشتہ رکھا،یعنی ہندہ کو جو خالد کی منکوحہ تھی اورخالد نے طلاق نہیں دیا اور جس زمانہ سے زید نے ہندہ کو اپنے پاس رکھا اس کے بطن سے کئی ایك لڑکے لڑکی پیدا ہوئے،زید لڑکے لڑکی کی شادی چاہتاہے،لوگ کہتے ہیں حرامی ہیں،پس حدیث شریف میں ایسے لڑکے لڑکیوں کے بارہ میں کوئی وعید وارد ہے یا اس فعل کا عذاب ثواب ان کے ماں باپ کو ہوگا؟ بینوا تو جروا
الجواب:
سائل مظہر نے محاورے کے مطابق لفظ ثواب بھی لکھ دیا جس طرح کسی حکایت پرکہتے ہیں عذاب و ثواب برگردن راوی،حالانکہ اس کامحل وہاں ہے کہ اس امر میں دوباتوں کا احتمال ہو حرام میں ثواب کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع