30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کردی،دھنا،جولاہا جس سے پوچھئے اپنے آ پ کو شیخ بتائے گا مگر حقیقۃً شیخ کی اصطلاح صرف انہی شریف قوموں یعنی صدیقی،فاروقی،عثمانی،علوی،جعفری،عباسی،انصاری وامثالہم کے لئے ہیں،ہمارے امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے استاذ امام رحمۃ الله تعالٰی علیہ کا مذہب یہ تھاکہ جو شخص جس کے ہاتھ پر مسلمان ہو اس کی اولاد اس کے لئے ہے۔
|
فی ردالمحتار عن البدائع عندعطاء ھومولی للذی اسلم علی یدہ [1]۔ |
ردالمحتار میں بدائع سے ہے کہ عطاء کے ہاں وہ جس کے ہاتھ پر مسلمان ہوا اس کا وہ مولٰی ہے۔(ت) |
اور ولاء اٰیك رشتہ ہے مثل رشتہ نسب کے حدیث میں ہے:
|
الولاء لحمۃ کلحمۃ النسب ٢[2] اخرجہ الحاکم و البیھقی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
ولاء نسب کی طرح ایك رشتہ ہے،(اس کو حاکم اور بیہقی نے ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت) |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مولی القوم انفسھم [3] رواہ الشیخان عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
کسی قوم کا آزاد کردہ ان میں سے ہے،اس کو شیخین نے انس رضی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیاہے۔(ت) |
اسی مذہب کا ایك حدیث بھی پتا دیتی ہے:
|
من اسلم علی یدی رجل فلہ ولاءہ [4]۔اخرجہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس والدارقطنی والبیھقی عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
جس کے ہاتھ پر کوئی شخص اسلام لائے تو اس کا رشتہ ولاء اسی سے قرار پائے(اسی کو طبرانی نے کبیرمیں ابن عباس سے اور دارقطنی اور بیہقی نے ابوامامہ رضی الله تعالٰی عنہ سے انھوں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا۔ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الولاء فصل فی ولاء الموالاۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٥/٧٨
[2] المستدرك للحاکم کتاب الفرائض دارالفکر بیروت ٤/٣٤١
[3] صحیح بخاری کتاب الفرائض باب موالی القوم من انفسہم قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/١٠٠٠،السنن الکبرٰی باب من زعم ان موالی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دار صادر بیروت ٢/١٥١
[4] السنن الکبرٰی کتاب الولاء دار صادر بیروت ١٠/٢٩٨
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع