دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

(٣)اب زید کی اولاد ماں کی قوم پرمانی جائے گی یا باپ کی ذات پر؟

(٤)شرع شریف کی رو سے رذالت اور شرافت قوم پر منحصر ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

(١)مسلمان ہونے سے دونوں جہان کی عزت حاصل ہوتی ہے مگر مذہب کسی قوم کانام نہیں،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے زمانے میں جس قوم وقبیلہ کے لو گ اسلام لاتے بعد اسلام بھی اس قوم وقبیلہ کی طرف نسبت کئے جاتے،ہندوانی قوموں میں چار قومیں شریف گنی جاتی ہیں ان میں چھتری یعنی ٹھاکر دوسرے نمبر پرہے،ہندوستان میں اکثر سلطنت اسی قوم کی ہے،ولہذا انھیں راجپوت کہتے ہیں تو ہندی قوموں میں ان کا معزز ہونا ظاہر ہے او ر ہماری شریعت مطہرہ نے حکم دیاہے کہ:

اذاا تاکم کریم قوم فاکرموہ [1]۔

جب تمھارے پاس کسی قوم کا عزت دار آدمی آئے تو اس کی خاطر کرو۔

خالی آنے پر تو یہ حکم تھااور جو بندہ خدا بہدایت الہٰی بالکل ٹوٹ کر ہم میں آملا ہم میں کا ہوگیا اس کا کس قدر اعزاز واکرام الله سبحنہ کو پسند ہوگا،اسلام کی عزت کے برابر اور کیا عزت ہے،اس نے تو اسے اور بھی چار چاند نہیں،بلکہ ہزار چاند لگادئے،اگر کوئی چمار بھی مسلمان ہو تو مسلمان کے دین میں اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھنا حرام اور سخت حرام ہے وہ ہمارا دینی بھائی ہوگیا،الله تعالٰی فرماتا ہے: اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوۡنَ اِخْوَۃٌ[2](مسلمان مسلمان بھائی ہیں۔ت)اور فرماتاہے: فَاِخْوٰنُکُمْ فِی الدِّیۡنِ[3] (تو وہ دین میں تمھارے بھائی ہیں۔ت) پھر جو کسی معزز قوم کا اسلام لائے اسے کیونکر حقیر سمجھا جائے،شیخ کسی خاص قوم کانام نہیں،ہندوستان میں مسلمانوں نے تین قومیں خاص شریف قرار دیں اور انھیں سید یا میر اور خاں اور بیگ کے خطاب دئے کہ ان سب لفظوں کے معنی عربی وفارسی وترکی میں سردار ہیں،باقی تمام شرفاء مثل اولاد امجاد خلفائے کرام وبنی عباس وانصار کو ایك لقب عام دیا،شیخ کہ یہ بھی بمعنی بزرگ ہے،ان کے سوا جوقومیں رہ گئیں کہ دنیاوی عرف میں رذیل سمجھی جاتی ہیں انھوں نے جب دیکھا کہ میر وخادم وبیگ تو خاص خاص اقوام کے لقب ہیں ان میں گنجائش نہیں اور شیخ ایك عام لفظ ہے جس میں باقی سب داخل،تو اسی کو سمائی والاخطاب پاکر سب قوموں نے اپنی بھرتی اسی میں


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء ترجمہ ٣٦٣ سعید بن ایاس الجریری دارالکتاب العربی بیروت ٢/٠٦۔٢٠٥

[2] القرآن الکریم ٤٩/١٠

[3] القرآن الکریم ٣٣/٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن