30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا بحال بلوغ خود ہندہ کے ہاتھ کی بات ہے رد کردیں رد ہوجائے گا اورجب کہ جماع نہ ہوا مہر کچھ نہیں کما یا تی لکونہ فسخا(جیسا کہ آئندہ آئیگا کیونکہ یہ فسخ کی صورت ہے۔ت)اور اگرصورت وہ تھی جس میں ہندہ کو خیار بلوغ ملے اور وہ اس خیار کو حسب شرائط مذکورہ استعمال میں لاچکی،یا ہنوز اس کا وقت نہیں آیا کہ ہندہ ابھی نابالغہ ہے تو جب تك وقت آئے استعمال میں لائے تو بھی ہندہ کو نجات کامل بے دقت حاصل کہ فقط اس کا یہ اظہار ناراضی کرنا ہی حکم فسخ کا منشا ہوجائے گا ا ور حاکم مجرد اسی بناء پر نکاح فسخ کردے گا اور اب بھی مہر اصلا عائد نہ ہوگا کہ نکاح فسخ سے گویا کالعدم(یعنی بے ہوا)ہوجاتا ہے۔
|
فی ردالمحتار المھر کما یلزم جمیعہ بالدخول کذا بموت احدھماقبل الدخول اما بدون ذٰلك فیسقط ولو الخیار منہ لان الفرقۃ بالخیار فسخ للعقد والعقد اذا انفسخ یجعل کانہ لم یکن کمافی النھر [1]۔ |
ردالمحتارمیں ہے: جس طرح دخول وجماع سے مہر لازم ہوجاتا ہے یونہی دخول سے قبل خاوند یا بیوی کے فوت ہوجانے سے مہر لازم ہوجاتاہے اوردخول کے بغیر موت اور موت کے بغیر ساقط ہوجائے گا،اگرچہ لڑکے کو اختیار ہو تب بھی فسخ کرنے سے مہر ساقط ہوجائے گا کیونکہ فسخ نکاح کو کالعدم کردیتا ہے جیساکہ نہر میں ہے(ت) |
ہاں اگر صورت وہ تھی جس میں ہندہ کو خیار بلوغ سرے سے نہ ملا،یا ملاتھا،او رازانجا کہ ہندہ کنواری ہے جسے خیار وسیع نہیں ملتا بوجہ سکوت ساقط ہوگیا تو اب بالفعل ہندہ خواہ اس کے باپ کو اصلا کوئی حق اعتراض و انکار حاصل نہیں،نکاح صحیح وتام ہوچکا اور اُن حرکات شنیعہ کا بکر میں پیدا ہوجانا مبطل یا وجہ ابطال نکاح نہیں،اور ابھی کہ ہندہ کی رخصت نہ ہوئی نامردی بکر کا دعوی قابل سماعت نہیں کہ عور ت کے حق میں نامرد وہ ہوتا ہے جو خاص اس عورت کے فرج داخل کے اندر ذکر حشفہ تك غائب کرنے پر قادر نہ ہو،اوریہ باختلاف زمان مختلف ہوسکتاہے ممکن کہ کوئی شخص ایك عورت کی فرج میں ادخال نہ کرسکے اور دوسری پر قادرہوجائے تو اس دوسری کے حق میں نامرد نہ ہوگا۔
|
فی الھندیۃ عن النھایۃ ان کان یصل الی الثیب دون الابکار اوالٰی بعض النساء دون البعض وذٰلك لمرض اولضعف فی خلقہ اولکبر سنہ |
ہندیہ میں نہایہ سے ہے : اگر کوئی مرد ثیبہ عورت سے وطی کرسکتا ہے باکرہ سے نہیں کرسکتا،یابعض قسم کی عورتوں سے کرسکتاہے اور بعض سے نہیں کرسکتا اس کی وجہ مرض ہے یا پیدائشی کمزوری یا بڑھاپاہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع