دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مگر اس نے صراحۃً نکاح کی اجازت نہ دی اگرچہ سکوت کیا ہو،اگرچہ مجلس عقدمیں موجود رہا ہو،یاصراحۃً اجازت ورضا مندی بھی ظاہر کی بلکہ خودمتولی نکاح ہوا،مگر وہ ان حالات باطنہ زید پروقوف نہ رکھتاتھا تو ان سب صورتوں میں مذہب مفتی بہ پر وہ نکاح محض باطل وکالعدم بلکہ شرعًا فی الحقیقت منعدم ہے اگرچہ بعد وقوع نکاح وعلم بحالات زید ولی ہندہ صراحۃً کہہ دے کہ میں ایسی حالت پر بھی اس نکاح پر راضی اور اسے جائز رکھتا ہوں تا ہم کچھ حاصل نہیں کہ جو شرعًا باطل ہے کسی کی رضامندی سے صحیح نہیں ہوسکتا،اس تقدیر پر تو فسخ کی خود کیا حاجت کہ جب عقد ہوا ہی نہیں تو فسخ کیا کیا جائے۔

فی الدرالمختار یفتی فی غیر الکفو بعدم جوازہ اصلا وھو المختار للفتوی لفساد الزمان فلا تحل مطلقۃ ثلثا نکحت غیر کفو بلارضی ولی بعد معرفتہ ایاہ فلیحفظ [1] اھ فی ردالمحتارلایلزم التصریح بعدم الرضی بل السکوت منہ لایکون رضی کما ذکرنا فلا بد لصحۃ العقد من رضاہ صریحا وعلیہ فلو سکت قبلہ ثم رضی بعدہ لا یفید فلیتامل ٢ [2] اھ  وفیہ یصدق بنفی الرضی بعد المعرفۃ وبعدمھا وبوجود الرضی مع عدم المعرفۃ ففی ھٰذہ الصور الثلثۃ لاتحل وانما تحل فی الصورۃ الرابعۃ وھی رضی الولی بغیر الکفو مع علمہ بانہ کذلك [3] اھ۔

 

درمختار میں ہے کہ غیر کفو میں نکاح کے اصلا ناجائز ہونے پر فتوی دیا جائے گا،فساد زمان کی وجہ سے یہی مختار ہے لہذا مطلقہ ثلاثہ نے اگر ولی کوعلم کے باوجود اس کی رضا کے بغیر غیر کفو میں نکاح کردیا تو وہ پہلے خاوند کے لئے حلال نہ ہوگی۔اس کو محفوظ کرلو اھ ردالمحتار میں ہے کہ ولی کا اپنی عدم رضا کو صراحۃً بیان کرنا ضروری نہیں بلکہ اس کا سکوت ہی عدم رضا ہے جیساکہ ہم نے ذکر کیا ہے،لہذا صحت نکاح کے لئے صراحۃً رضامندی کا اظہارضروری ہے، اسی بناپر اگر پہلے خاموش رہا اور نکاح کے بعد راضی ہوگیا تو کارآمد نہیں غور کرو،اھ۔اور اس میں یہ بھی ہے کہ ان صورتوں میں عدم رضاہوگی،علم ہو رضانہ ہو یا علم نہ ہو رضا ہو،یا غیر کفو کا علم اور رضا دونوں نہ ہوں،ان تینوں صورتوں میں وہ پہلے خاوند کے لئے حلال نہ ہوگی،اور صرف ایك صورت میں حلال ہوگی وہ یہ کہ اس کو غیر کفو ہونے کا علم ہو اور راضی ہو اھ۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

[2] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٧

[3] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن