30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں ہے:
|
اذا شرطوا الکفاءۃ اواخبرھم بھا وقت العقد فزوجھا علی ذلك ثم ظھر انہ غیر کفو کان لھم الخیار ولو لو الجیۃ فلیحفظ [1]۔ |
اگر کفو ہونے کی شرط پرولیوں نے نکاح دیا یا نکاح کے وقت انھیں کفو کی خبر دی گئی تواس بناپر انھوں نے نکاح کردیا،پھر ظاہر ہواکہ وہ ایسا نہیں یعنی غیر کفو ہے تو اولیاء کو فسخ کااختیار ہے،ولوالجیہ،اسے محفوظ کرلو۔(ت) |
مگر روایت صحیحہ ومفتی بہاپر نکاح اصلا نہ ہوا،فتاوی خیریہ میں ہے:
|
سئل فی بکر بالغۃ زوجھا اخوھا من غیر کفو باذنھا اجاب تزویجہ لھا باذنھا کتزوجھا بنفسھا وھی مسئلۃ من نکحت غیر کفو بلارضا اولیائھا افتی کثیر بعدم انعقادہ اصلا وھی روایۃ الحسن عن ابی حنیفۃ ففی المعراج معزیا الی قاضی خاں وغیرہ والمختار للفتوی فی زماننا روایۃ الحسن[2] اھ ملخصا۔ |
باکرہ بالغہ کا اس کے بھائی نے غیر کفو میں نکاح کردیا جبکہ لڑکی نے اجازت دی ہو،سے متعلق سوال کے جواب میں فرمایا کہ لڑکی کی اجازت سے نکاح ایسے ہے جیسے لڑکی نے خود نکاح کیا ہو،یہ مسئلہ لڑکی کا خود غیر کفو میں اپنے اولیاء کی رضا کے بغیر نکاح کرنے کا ہے،بہت فقہاء نے اس نکاح کے اصلا منعقد نہ ہونے پر فتوی دیا ہے،اور یہ امام حسن کی امام ابوحنیفہ سے روایت ہے،تو معراج میں اس کو قاضی خاں وغیرہ کی طرف سے منسوب کرکے کہا کہ ہمارے زمانے میں فتوی کے لئے یہی مختار ہے جو امام حسن نے روایت کی ہے اھ ملخصا(ت) |
درمختار میں ہے:
|
ویفتی فی غیر الکفو بعدم جوازہ اصلا وھو المختار للفتوی لفساد الزمان فلا تحل مطلقۃ ثلثا نکحت غیر کفو بلارضی ولی بعد معرفتہ ایاہ فلیحفظ [3]۔ |
غیر کفو میں اصلا جائز نہ ہونے کا فتوی دیا جائے گا،فساد زمان کی وجہ سے فتوی کے لئے یہی مختارہے،لہذا مطلقہ ثلاثہ نے اگر ولی کی رضا کے بغیر غیر کفومیں نکاح کرلیا تو شوہر اول کے لئے حلال نہ ہوگی جبکہ ولی کو شوہر ثانی کے غیر کفو ہونے کا علم ہو اور وہ اس نکاح ثانی پر راضی نہ ہوا ہو،اس کو محفوظ کرلو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع