30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ ابراہیم حلبی غنیہ میں فرماتے ہیں:
|
المبتدع فاسق من حیث الاعتقاد وھوا شد من الفسق من حیث العمل لان الفاسق من حیث العمل یعترف بانہ فاسق ویخاف ویستغفر بخلاف المبتدع والمراد بالمبتدع من یعتقد شیئا علی خلاف مایعتقدہ اھل السنۃ والجماعۃ [1]۔ |
بدعتی شخص اعتقادی لحاظ سے فاسق ہے اوریہ عمل فسق سے زیادہ براہے کیونکہ عملی فاسق اپنے گناہ کا اعتراف کرتاہے اس لئے وہ ڈرتاہے اور استغفار کرتاہے بخلاف بدعتی کے،اور بدعتی سے مراد وہ شخص ہے جو اہلسنت وجماعت کے اعتقاد کے خلاف اعتقادبنائے۔(ت) |
طحطاوی حاشیہ درمختار میں زیر قول شرح تزوجتہ علی انہ حر اوسنی اوقادر علی المھر والنفقۃ فبان بخلافہ [2](جب نکاح دینے ولاکہے میں نے آزاد،سنی اور مہر ونفقہ دینے پر قادر سمجھ کرنکاح کیاہے تو بعد کو اس کے خلاف ظاہر ہوا۔ت) فرمایا:
|
لفقد الکفاءۃ بالرق فی الاول وفی الدین فی الثانی وفی المال فی الثالث [3]۔ |
پہلی صورت(آزاد)میں غلامی کی وجہ سے،دوسری میں دین کی وجہ سے،اورتیسری میں مال کی وجہ سے کفو نہ ہوئی،(ت) |
اور جبکہ ہندہ عاقلہ بالغہ تھی او رنکاح اس کے اذن سے واقع ہوا تو حقیقۃً وہ ہندہ کا خود اپنا نکاح کرنا تھا کہ بالغہ پر سے ولایت منقطع اور فعل وکیل فعل مؤکل ہے خصوصا نکاح میں کہ یہاں تووکیل سفیر ومعبر محض ہوتا ہے اور تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ زید ولی ہندہ کو اس وقت تك عمرو کا رافضی ہونا معلوم نہ تھا عمرو نے براہ فریب اسے مغالطہ دیااور وہ اسے سنی سمجھ کر نکاح پر راضی ہوا تو حاصل ا س صورت کا یہ ٹھہرا کہ عورت نے اپنا نکاح غیر کفو سے کیا اور ولی کو پیش از نکاح اس کے غیر کفو ورافضی ہونے پر اطلاع نہ تھی،ایسی صورت میں ظاہر الروایۃ تو یہ ہے کہ عورت اور اس کے ولی دونوں کو اس نکاح کے فسخ کرانے کا اختیا رہے،درمختار میں ہے:
|
تزوجتہ علی انہ سنی فبان بخلافہ کان لھا الخیار فلیحفظ[4] انتھی ملخصًا۔ |
عورت نے سنی ہونے کی وجہ سے نکاح کیا اور اس کے خلاف پایا تو اسے فسخ کا اختیار ہے اسے محفوظ کرلو انتہی ملخصا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع