30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی بیٹی کا نکاح غیرکفو سے نہ کرچکاہو ورنہ ناجائز ہوگا۔
|
فی الدرالمختار لزم النکاح بغیر کفو ان کان الولی ابااوجد الم یعرف منھما سوء الاختیار وان عرف لایصح النکاح اتفاقا [1] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
درمختار میں ہے کہ یہ نکاح غیر کفو میں تب صحیح ہوگا جب نکاح کا ولی باپ یا دادا ہوبشرطیکہ وہ سوء اختیار میں مشہور نہ ہوں۔اور اگر ہوں تو پھر صحیح نہیں ہوگا،اس مسئلہ میں سب کا اتفاق ہے اھ ملخصا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ٤٣٢: از شہر کہنہ ١٤ محرم الحرام ١٣١٠ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی دختر ہندہ عاقلہ بالغہ کا نکاح عمرو کے ساتھ کیا،عمرو کی نسبت اس وقت شبہہ ہوا تھا کہ شاید رافضی ہو اس پر اس سے پوچھا گیا اس نے صاف انکار کیا اوراپنے آپ کو سنی بتایا اور بہت صفائی کے ساتھ اپنے سنی ہونے کا اطمینان دلایا یہاں تك کہ ہندہ کے معمولی اذن ورضا سے نکاح ہوگیا ہندہ رخصت ہوکر عمرو کے یہاں گئی کچھ عرصہ بعد جب ماہ محرم آیا اور زید نے ہندہ کو اپنے یہاں بلایا اس وقت عمرو کا رافضی ہونا ظاہر ہوا اس نے ہندہ کا زیور وغیرہ سب اتار کر ایك نیلا چیتھڑا رافضیوں کا سااڑھا کر ہندہ کو بھیج دیا اور تحقیق ہواکہ عمرو رافضی ہے،جب سے زید نے ہندہ کو اس کے یہاں جانے نہ دیا،اب علماء اہل سنت سے فتوی طلب ہے کہ اس صورت میں عمرو رافضی اور ہندہ سنیہ کا نکاح صحیح ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
قطع نظر اس سے کہ آج کل عام رافضی ضروریات دین کے منکر اوردائرہ اسلام سے قطعًا خارج ہیں جن سے کسی کا نکاح اصلا کسی طرح نہیں ہوسکتا بفرض باطل اگریہ شخص اس حد کا نہ بھی ہونہ ان کا منکران ضروریات دین اور ان کے مجتہدین کو مسلمان جانتاہو تاہم اس قدرمیں شك نہیں کہ رافضی سنی کا کفو نہیں ہوسکتا،درمختار میں ہے:
|
وتعتبر یعنی الکفاءۃ فی العرب والعجم دیانۃ ای تقوی فلیس فاسق کفو الصالحۃ [2] الخ۔ |
عرب وعجم میں کفاءت دینداری کی یعنی پرہیز گاری کی معتبر ہے لہذا فاسق شخص صالحہ لڑکی کا کفو نہ ہوگا الخ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع