دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نسیم الریاض۔

اس کے اعتقاد کا اظہار کریں ا لخ اور علامہ خفا جی نے اسے نسیم الریاض میں مضبوط قرار دیا۔(ت)

اس لئے کہا جاتاہے کہ روافض زمانہ میں کسی ایسے کا ملنا جسے ایك ضعیف طورپر بھی مسلمان کہہ سکیں کبریت احمر کے ملنے سے کچھ زیادہ ہی دشوار ہے،فقیر غفرالله تعالٰی نے یہ مسئلہ اپنے فتاوی میں مشرحًا بیان کیا اور بارہا ان لوگوں سے بطلان مناکحت پر فتوی دیا،اکابرمشاہیر علمائے عصر اس افتاءمیں فقیر سے موافق ہیں،ہاں جو اس درجہ کا نہ ہو اور ضروریات اسلام سے کسی شے کا انکار نہ کرتاہو نہ اس کے منکروں کومسلمان جانتا ہو اگرچہ اپنی خباثت سے تبرائے ملعونہ شیعہ مغضوبہ تك پہنچے صحیح مذہب مشرب پر بدعتی فاجر ہے،نہ مرتد کا فر کما حققہ ابی وسیدی مقدام المحققین قدس سرہ المکین فی فتاواہ(جیساکہ میرے والد ماجد مقدام المحققین قدس سرہ نے اپنے فتاوی میں اس کی تحقیق فرمائی۔ت)پس اگر زید مذکور جس کے ساتھ لیلٰی کا نکاح ہوا درجہ اول کا رافضی تھا جب تو وہ نکاح یقینا جزمًا باطل محض ہے جیسے کسی ہندو نصرانی یہودی مجوسی کے ساتھ بلکہ ان سے بھی بدتر مرتد اخبث اقسام کفارہے،والعیاذ بالله سبحٰنہ وتعالٰی،اس صورت میں لیلٰی کو ایك آن کا انتظار بھی ضرور نہیں بے دغدغہ جس سے چاہے نکاح کرلے،اور اگر اس کا رافضی درجہ دوم سے متجاوز نہ تھا تو صورت مسئولہ میں کہ نکاح باپ نے کیااور تقریر سوال سے واضح کہ جب تك فریب زید نہ کھلا تھا لیلٰی و والدین لیلٰی سب راضی تھے پس عام ازیں کہ لیلٰی وقت نکاح بالغہ تھی یا نہیں ہر طرح نکاح منعقد ہوگیا مگر از انجا کہ رافضی مردوزن سنیہ بنت سنی کا کفو نہیں ہوسکتا اور زید نے اپنے آپ کو سنی بتاکر فریب ومغالطہ دیا لہذا شرع مطہر اس نکاح کے فسخ کرانے کا اختیار دے گی،اگرلیلٰی ہنگام نکاح صغیرہ تھی تو بعدبلوغ اسے اعتراض وانکار کا اختیار ہوا یا ہوگا،اور بالغہ تو جس وقت فریب زید کھلا اسے اور اس کے اولیاء سب کو اخیتار دعوی فسخ ملا،ردالمحتار میں ہے:

فی النوازل لوزوج بنتہ الصغیرۃ ممن ینکرانہ یشرب المسکر فاذا ھو مدمن لہ وقالت لاارضی بالنکاح ای بعدماکبرت ان لم یکن یعرف الاب بشربہ وکان غلبۃ اھل بیتہ صالحین فالنکاح باطل لانہ انمازوجہ علی ظن انہ کفو اھ ثم معناہ انہ سیبطل کما فی الذخیرۃ

نوازل میں ہے اگر اپنی نابالغہ بیٹی کا نکاح ایسے شخص سے کردیا جو شراب نوشی کا انکار کرتاتھا حالانکہ وہ شراب کا عادی تھا،تولڑکی نے بالغ ہونے پر کہا میں اس نکاح سے راضی نہیں اگر والدکو شراب نوشی کا علم نہ تھا اورو الد کا غالب خاندان صالحین لوگ ہیں تو یہ نکاح باطل قرار پائے گا، کیونکہ والد نے کفو سمجھتے ہوئے نکاح دیا تھا اھ پھر اس باطل کا

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن