دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نے زید کی صورت دیکھی تھی کہ زید چلا گیا اورجب سے اصلا خبر نہیں کہ زندہ ہے یا مرگیا،اسے کوئی دو برس کا زمانہ ہوا،اب جو اس کا حال دریافت ہو ا وہ رافضی نکلا اور شراب خوری وقمار بازی اس کے علاوہ ہے،جب سے یہ کیفیت معلوم ہوئی تو لیلٰی اور اس کا باپ عمرو اور اس کی ماں سب ناراض ہیں اور لیلٰی جس کی عمر خود پندرہ برس کی ہے اپنا نکاح اور شخص سے کیا چاہتی ہے جو مذہب کا سنی اور اعمال کا نیك ہو،اس صورت میں شرع شریف لیلٰی کے حق میں کیا حکم دیتی ہے؟ بینوا تو جروا۔

الجواب:

اللھم العفو والعافیۃ(اے الله تجھ سے معافی اور عافیت کی درخواست ہے۔ت)روافض میں جو ضروریات دین سے کسی امر کا منکر ہو مثلاقرآن عظیم کو بیاض عثمانی کہے اس کے ایك لفظ ایك حرف ایك نقطے کی نسبت گمان کرے کہ معاذالله صحابہ کرام یا ہم اہلسنت خواہ شخص نے گھٹادیا،بڑھادیا،بدل دیا،یاحضرت جناب امیر المومنین مولٰی علی کرم الله وجہہ الکریم خواہ دیگر ائمہ اطہار رضوان الله تعالٰی علیہم اجمعین سے کسی کو انبیائے سابقین علیہم الصلوٰۃ والتسلیم کل یا بعض سے افضل بتائے،قطعًا کافرہے اور اس کا حکم مثل مرتدین کے ہے والعیاذ بالله سبحانہ وتعالٰی۔فتاوی عالمگیری میں ہے:

یجب اکفار الروافض فی قولھم برجعۃ الاموات الی الدنیا(الی ان قال)وھؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الاسلام واحکامھم احکام المرتدین کذافی الظہیریۃ [1]۔

رافضیوں کے اس قول پرکہ"مردے دنیا پر واپس آتے ہیں"ان کی تکفیر ضروری ہے(عالمگیری نے یہاں تك کہا کہ)یہ قوم ملت اسلامیہ سے خارج ہے اور ان کے احکام مرتدین جیسے ہیں،ظہیریہ میں یونہی ہے۔(ت)

آج کل عامہ روافض اسی قسم کے ہیں ان کے عالم جاہل چھوٹے بڑے تحریر ًاتقریرًا علی الاعلان ان کفریات کااعتراف کرتے اور ان کے معتقد کو مومن کامل جانتے ہیں اوراپنا پیشوا ومجتہد مانتے ہیں تو اگر ان میں بعض بالفرض خود معتقد نہ تھے تو یوں کافر ہوئے،شفاء شریف میں ہے:

نکفر من دان بغیر ملۃ المسلمین او وقف فیھم او شك اوصحح مذھبھم وان اظھر مع ذلك الاسلام واعتقدہ[2] الخ واقرہ علیہ العلامۃ الخفاجی فی

جس نے ملت اسلامیہ کے علاوہ کسی دین کو اپنایا ان میں شك یا توقف رہا یا ان کے مذہب کو صحیح کہا توایسے لوگوں کی ہم تکفیر کریں گے اگرچہ یہ لوگ اسلام اور

 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ٢/٢٦٤

[2] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی فصل فی بیان ماھوا لمقالات مطبعۃ شرکۃ صحافیۃ فی بلاد العثمانیۃ ٢/٢٧١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن