دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اسی طرح فتح القدیر و فتاوی خیریہ ومجمع الانہر شرح ملتقی الابحر وغیرہا میں ہے:

وفی ردالمحتار ھذہ روایۃ الحسن عن ابی حنیفۃ وھذا اذاکان لھا ولی لم یرض بہ قبل العقد فلایفید الرضی بعدہ [1]۔

اور ردالمحتارمیں ہے یہ امام ابوحنیفہ سے امام حسن کی روایت ہے،یہ جب ہے کہ اس کے ولی ہوں اور وہ نکاح سے قبل راضی نہ ہوچکے ہوں تو بعد کی رضا مندی مفید نہیں ہوگی۔(ت)

اسی میں ہے:

السکوت منہ لایکون رضی کما ذکرنا [2]۔

اس موقع پر ولی کی خاموشی،رضا نہ قرار پائے گی جیساکہ ہم نے ذکر کیاہے۔(ت)

درمختارمیں ہے:

یجب مھر المثل فی نکاح فاسد بالوطء فی القبل لابغیرہ کا لخلوۃ لحرمۃ وطئھا ولم یزد علی المسمی ویثبت لکل واحد منھما فسخہ ولوبغیر محضر من صاحبہ دخل بھا اولا فی الاصح خروجا عن المعصیۃ فلاینا فی وجوبہ بل یجب علی القاضی التفریق بینھما [3] اھ ملخصا۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

نکاح فاسد میں وطی فی القبل ہوجانے پر مہر مثل لازم ہو جائے گا اور کسی عمل مثلا خلوت وغیرہ سے لازم نہ ہوگا کیونکہ یہاں وطی حرام ہے،اور یہ مہر مثل مقرر شدہ سے زائد نہ ہوگا،اور خاوند بیوی دونوں کو ایك دوسرے کی موجودگی کے بغیر بھی نکاح کو فسخ کرنیکاحق حاصل ہوگا،خواہ وطی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو تاکہ گناہ سے بری ہوسکیں،اسی لئے مہر کاوجوب فسخ کے منافی نہیں ہوگا بلکہ بہرصورت قاضی پر واجب ہے کہ وہ اس نکاح سے دونوں کی تفریق کرے،اھ ملخصا۔والله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ٤٣٠:                     از سہسوان                                 ١٨ جمادی الاولٰی ١٣٠٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے غیر شہر سے سہسوان میں آکر اپنے آپ کو سنی اور قوم کا سید ظاہر کیا،عمرو نے کہ شیخ انصاری ہے اپنی لڑکی لیلٰی جس کی عمر وقت نکاح بارہ تیرہ برس کی تھی بیان زید سے دھوکا کھاکر اسے بیاہ دی،وہ لڑکی اور اس کا باپ اہلسنت وجماعت ہیں،ہنوز رخصت بھی نہ ہوئی تھی نہ لیلٰی


 

 



[1] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٢٩٧

[2] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٢٩٧

[3] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن