30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب
باپ کے ہوتے ہوئے نانا کو ولایت نہیں ہوسکتی،باپ کا بے علاقہ رہنا اس کی ابوت کو زائل نہیں کرتا،
|
ولم یذکر فی السؤال صورۃ العضل وفیھا الولایۃ للقاضی دون اب الام کما حققہ المولی الشرنبلالی فی کشف المعضل۔ |
سوال میں لا تعلقی کی صورت بیان نہیں کی جبکہ اس میں ولایت قاضی کو ہے نا نا کونہیں ہے جیساکہ مولٰنا شرنبلالی نے اپنی کتاب"کشف المعضل"میں اس کی تحقیق کی ہے۔(ت) |
لڑکی کم سے کم نو برس کامل اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سال کامل کی عمر میں بالغہ ہوتی ہے۔اس بیچ میں آثار بلوغ پیدا ہوں تو بالغہ ہے ورنہ نہیں۔آثار بلوغ تین ہیں: حیض آنا یا احتلام ہونا یا حمل رہ جانا،باقی بغل میں یا زیر ناف بال جمنا یا پستان کا ابھار معتبر نہیں،تنویر میں ہے:
|
بلوغ الجاریۃ بالاحتلام والحیض والحبل فان لم یوجد فحتی یتم خمس عشرۃ سنۃ وادنی مدتہ لھا تسع سنین [1](ملخصا) |
لڑکی کا بلوغ احتلام،حیض یا حمل سے ثابت ہوتاہے اگر ان میں کوئی علامت نہ ہو تو جب عمر پورے پندرہ سال کو پہنچ جائے اور اس کے بلوغ کی کم از کم مدت نو سال ہے (ملخصا)(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
لااعتبار لنبات العانۃ ونھود الثدی فذکر الحموی انہ لا یحکم بہ فی ظاھر الروایۃ وکذا ثقل الصوت کما فی شرح النظم الھاملی ابوالسعود وکذا شعر الساق والابط والشارب [2](ملخصا)وھو تعالٰی اعلم۔ |
لڑکی کے بلوغ کے لئے زیر ناف بال اگنے اور پستان کے ابھار کا اعتبار نہیں ہے تو حموی نے ذکر کیا کہ اس پر حکم نہیں کیا جاسکتا ظاہر روایت کے مطابق،اور یوں ہی آواز کا بھاری ہونا بھی معتبر نہیں،جیساکہ ابوالسعود ہاملی کے منظوم کی شرح میں ہے،اوریوں ہی پنڈلی،بغل،مونچھوں کے بالوں کا بھی اعتبار نہیں۔(ملخصا)وھو تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ٤٢٨: ازمبارکپور ڈاکخانہ خاص محلہ رانی پورہ ضلع اعظم گڑھ مرسلہ نثار احمد صاحب درزی
زید بیمار ہوا اپنی حالت بیماری میں اپنی لڑکی کو ا س کے ماموں کے سپرد کیا،لڑکی کا سن پندرہ برس کا تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع