دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ہندہ سے کیا،ہندہ سے بھی چند لڑکے اور ایك لڑکی پیدا ہوئی،پھر زید نے بھی انتقال کیا،ہندہ اپنی اولاد کو لے کر اپنے میکے چلی گئی،اس کے سوتیلے لڑکے اس کو اپنے حسب مقدرت ماہانہ خرچ خوردونوش پہنچاتے رہے،پھر ہندہ بھی مرگئی،اور اس کا بھائی ان بھانجی بھانجوں پر قابض ہوگیا اور اپنی بھانجی کا عقد خالد سے بلا صلاح ومشورہ اس کے علاتی بھائیوں کے پوشیدہ طورپر کردیا۔جب یہ خبر عالم آشکار ہوئی تو بالا بالا اس کے علاتی بھائیوں کو بھی خبر پہنچی،تو کسی ترکیب سے اپنی سوتیلی بہن کو خالد کے مکان سے بلوالیاا ور اب یہ چاہتے ہیں کہ اپنی سوتیلی بہن کا کسی معزز سے نکاح کردیں اوروہ لڑکی بھی اپنے شوہر خالد سے نہایت بدظن ہے،بوقت عقد اس کی عمر آٹھ سال کی تھی اب گیارہ سال سے زائدنہیں،اس صورت میں کیا حکم ہے؟ بینوا تو جروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں جبکہ دختر ہندہ نابالغہ کا کوئی حقیقی بھائی بالغ نہ ہو تو ا س کے علاتی بھائیوں میں جو بالغ ہوں اس کے ولی نکاح ہیں،وہ نکاح کہ اس کے ماموں نے ان بھائیوں سے چھپاکر دیا فسخ ہوگیا،ان بھائیوں کو اختیار ہے کہ حسب اجازت شرع کسی کفو شرعی سے بغیر مہر مثل میں کمی فاحش کئے ہوئے اس کا نکاح کردیں،اگر وہ اب بھی نابالغہ ہے،اور اگر اب بالغہ ہوگئی یعنی عارضہ ماہواری آنے لگا تو کسی کفو شرعی سے نکاح کرلینے کا اسے خود اختیار ہے،بہر حال طلاق کی کچھ حاجت نہیں کہ بھائیوں کے رد کئے سے ماموں کا کیا ہوا نکاح سرے سے فسخ ہوگیا،اور خالد کو اس دختر سے کچھ تعلق نہ رہا پھر طلاق سے کیا علاقہ! درمختار میں ہے:

لوزوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر ولی ابعدنے اقرب کی موجودگی کے باوجود نکاح دیا تو اقرب کی اجازت پر موقوف ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٤٢٧:           مرسلہ سید امداد علی صاحب مختار عالم ساہوان ٹھاکر دروازہ محلہ پیرزاد گان ٢١ ربیع الآخر ١٣٣٥ھ

کیافرماتے ہیں علمائے شریعت محمدیہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ا س مسئلہ میں ایك شخص کی لڑکی اپنے نانا کی زیر پرورش ابتداء سے ہے باپ نے روز اول سے اس سے تعلق قطع کررکھا ہے اور مطلق کسی بات کی خبر نہیں لیتا ہے مرض دکھ درد ورنج راحت وغیرہ کونہیں پوچھتا،ایسی حالت میں ان لڑکیوں کا نانا عقدکردے تو جائز ہوگا یا نہیں؟ حال یہ ہے کہ وہ لڑکی جس کا عقد کرنا چاہتاہے تیرھویں سال میں ہے اگر کوئی صورت جواز ہو تو بیان فرمائیے کیونکہ جب باپ کسی حالت کا شریك نہیں تو لڑکی کے عقد کی کیا سبیل کی جائے اور یہ بیان فرمائیے کہ لڑکی کس سن پربالغ ہوئی اور بروئے فقہ اس کی کیا کیا شرائط اور نشانیاں ہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن