دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

شرعًا وہ لڑکی اسی کی ہے اگرچہ کتنے ہی برسوں سے عورت سے علیحدہ ہو فقط چودہ برس کی عمرہونا بلوغ کے لئے کافی نہیں۔اگر حیض نہ آیا ہو نا بالغہ ہے،نکاح کےلئے اس کی اجازت کوئی چیز نہیں،اور ماں کا کیا ہوا نکاح باپ کی اجازت پر موقوف رہے گا،اگر جائز کردے گا جائز ہوجائے گا رد کردے گا باطل ہوجائے گا،اور اگر لڑکی واقعی بالغہ ہوگئی تھی حیض آچکا تھا تو وہ کفو میں اپنے نکاح کی مختار ہے غیر کفو میں بغیر اجازت باپ کے کہ اس نے پیش از نکاح غیر کفو جان کر صراحۃً اجازت دی ہو لڑکی کا نکاح اس کی اجازت سے باطل ہے،غیر کفو ہونے کے لئے یہی ضروری نہیں کہ کم قوم ہو بلکہ مذہب یا پیشہ یا چال چلن میں ایسا کم کہ اس کے ساتھ نکاح ہونا لڑکی کے لئے باعث بدنامی ہو یہ بھی غیر کفو ہونا ہے اگرچہ خاص اسی خاندان کا ہو۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٤٢٥:         از سمیتہ ڈاکخانہ دراپختہ تحصیل ڈیرہ غازی خان مسئولہ الله بخش صاحب           ٥شوال ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید ایك عورت زینب پر عاشق ہوا باوجود اہل وعیال کے اس کے عشق میں مغلوب ہو کر اپنی دختر صغیرہ چارسالہ کا نکاح حق مہر زینب پر برادر زینب عمرو زوجہ سے کردیا بعداس کے زیدنے زینب سے عقد کرکے سرمیل کیا اور اس وقت بیمار ہوا،بعد ہفتہ کے فوت ہوگیا،اب وہ لڑکی بالغہ ہوکر کہتی ہے کہ میرے باپ نے مرض عشق میں جو میرا نکاح نااہل غیر پردہ دار سے کردیاہے مجھے منظور نہیں،آیا یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

صغیرہ کا نکاح کہ اس کے باپ نے کیالازم ہے،صغیرہ کو بعد بلوغ اس کے فسخ کا کوئی حق نہیں اور عذرات کہ سوال میں لکھے مہمل وبے معنٰی ہیں شرع میں ان کی کوئی اصل نہیں۔درمختار میں ہے:

لزم النکاح ولوبغبن فاحش او من غیر کفو ان کان المزوج ابااوجد الم یعرف منھما سوء الاختیار [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

نکاح کردینے والا باپ یا دادا ہو اگرچہ یہ نکاح غیر کفو یا انتہائی کم مہر پر کیا ہو تو بھی لازم ہوجائے گا بشرطیکہ باپ دادا سوء اختیار سے معروف نہ ہوں۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٤٢٦:            از شہر مین پوری دریبہ مکان مولوی حکیم محمد عباس مسئولہ نثار احمد صاحب      ٧ ذی الحجہ ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زوجہ زید نے چند لڑکے چھوڑ کر انتقال کیا،زید نے اپنا عقد ثانی


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن