30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وارث سوائے بڑھیا ماں کے کوئی اس کے باپ دادا کی شاخ میں بھی نہ تھے،بلکہ بلاوارث والوں نے نکاح طفلیت میں پڑھایا تو کیا یہ نکاح صحیح ہوسکتا ہے یا نہیں سوائے اس کے جولوگ نامناسب نکاح بنایا ہو ا داماد نکاح بے کئے تو بڑھیا مذکور غریب بیوہ منہاری بیچنے والی بچی کو کوئی گزر کرتی تھی بعض وقت یہ بنایا ہوا داماد دو تین بار گیا تو بڑھیا بطورمہماں نوازی کے کھلاتی پلاتی بطور برادرانہ،لیکن کچھ بڑھیا کی بچی سے سروکار بات چیت دیگر حرکات سے پاك رکھتی تھی،جاتے وقت بڑھیا جب روکتی تھی تو بناہوا داماد برائے نام کھلے الفاظ میں یہ صاف صاف کہتا تھاکہ مجھ کوکیوں روکتی ہے میں نہ رہوں گا اور نہ کسی کو چاہتاہوں اور یاد نہ رکھوں گا،پس یہ نمبر٢ کے متعلق ایك تو نکاح ہی درست نہیں ہوا اور جو بنائے ہوئے داماد والوں کی طرف سے نکاح بھی مغالطًا ثابت کریں،تو جب دو ایسا الفاظ کھلا ہوا سے کہے کہ نہ رکھوں گا نہ چاہتا ہوں،توبھی نکاح والے کا نکاح ساقط ہوجاتاہے تو اب لڑکی کا نکاح بڑھیا بالغی میں پڑھاوے تواولاد بھی ہوتی تو جو اولاد مسلمان ہوں۔فقط
الجواب:
دوسرا سوال مہمل ہے،اتنی باتوں کا جواب لکھاجائے تو اس کا جواب ہو:
(١)اس لڑکی کے دادا پردادا نزدیك دور کی اولاد میں کوئی مرد اس نکاح کے وقت تھا یا نہیں۔بے تحقیق کوئی نہ تھا نہ کہہ دیا جائے کہ تحقیق کے بعد نکلتے ہیں۔
(٢)اگر ایسا کوئی مرد تھا تو اس نے نکاح کی خبر سن کر کیالفظ کہے۔
(٣)اگر ایسا کوئی مرد نہ تھا تو ماں نے نکاح ہوجانے پر کیالفظ کہے اور اس کے بعد کیا لفظ کہے یا کچھ نہ کہا۔
(٤)جب وہ شخص آتا تھا تو ماں اس کی خاطر داماد کی سی کرتی تھی یا عام مہمانوں کی سی۔
(٥)لڑکی کو اب ماہواری عارضہ آتا ہے یا نہیں۔اس کی عمر اب کیا ہے،عارضہ ماہواری آتاہے تو کب سے آتاہے۔
(٦)ماں کو اس نکاح سے وجہ ناراضی کیا تھی۔
(٧)لڑکی کو اگر عارضہ ماہواری آیا تو فورًا ا س کے آتے وقت اس نکاح کے بارے میں کچھ کہا یا کتنی دیر بعد کچھ کہا یا کچھ نہ کہا اور اگر عارضہ ماہواری اب تك نہ آیا اور لڑکی کی عمر پندرہ برس کی ہوگئی توجس وقت عمر پندرہ برس کی ہوئی تھی اس وقت یااس کے دیر کے بعد لڑکی نے اس نکاح کے بارے میں کیا کہا تھا یاکچھ نہ کہا۔
(٨)یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جس سے نکاح ہوا اس کی قوم کیاہے اور لڑکی کی کیا قوم ہے اور اس کا چال چلن کیساہے اور اس کا مذہب کیاہے کیاپیشہ کرتاہے۔والله تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع