دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

بوجہ مصرحہ عرضی نالش نکاح مذکور کی فسخ اور کالعدم ہوجانے کی وجہ سے پابند نہیں ہے اوراب مدعیہ زوجہ مدعاعلیہ کی نہیں ہے۔"ہنوز اس نالش کا فیصلہ نہ ہونے پایا تھا کہ رفیق بیگم فوت ہوگئی،ایسی حالت میں نکاح مذکور وقت وفات رفیق بیگم کے قائم وبرقرار متصور ہوگا یا فسخ ومسترد،اور شوہر کو ترکہ رفیق بیگم کا پہنچے گا یا نہیں؟

الجواب:

رفیق بیگم کی اخیر سانس تك نکاح برقرار تھا،وہ اپنے شوہر کی زوجیت ہی میں مری،شوہر اس کے نصف ترکہ کا وارث ہوگا اور نصف مہربھی ساقط ہوگیا،نصف مہر بحق دیگر ورثادے گا،خیار بلوغ سے عورت کو یہ حق نہیں ہوتا کہ اپنا نکاح خود فسخ کرلے،نہ اس کے فسخ کئے فسخ ہوسکتاہے،بلکہ اسے صرف دعوی فسخ کا اختیار ملتاہے،بعد دعوی قاضی شرع کے فسخ کئے سے فسخ ہوگا،اگرقبل فسخ مرجائے تو زوجیت ہی میں مرے گی،ردالمحتار میں ہے:

قولہ فیفسخہ القاضی فلایثبت ھذہ الفرق الا بالقضاء لانہ مجتھد فیہ وکل من الخصمین یثبت بدلیل فلا ینقطع النکاح الابفعل القاضی [1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

ماتن کا قول کہ"قاضی اس کو فسخ کرے"تو فرقت قضاء کے بغیر ثابت نہ ہوگی،کیونکہ یہ مسئلہ اجتہادی ہے اور ہر فریق اس میں دلیل کا سہارا لیتا ہے اس لئے نکاح قاضی کی کارروائی کے بغیرفسخ نہ ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ٤٢٠: ضلع سکھر سندھ اسٹیشن ڈھرکی ڈاکخانہ خیرپور ڈھرکی خاص دربار معلی قادریہ پر چونڈی شریف از طرف ابوالنصر فقیر سردار شاہ ١٧ جمادی الاُخرٰی ١٣٣٩ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی،شخصے بحین حیات پدر خود بلارضامندی وشمولیت وے نکاح خواہر صغیرہ بمعاوضہ بازوبجائے کردہ پدرش بعد خبریافتن انکار کرد وبعد چند مدت راضی شدہ باز معاوضہ رادر نکاح پسر خود گرفت وبازانکار کرد،آیا از انکا راول نکاح باطل شد یا نہ؟

علماء کرام الله تعالٰی تم پر رحم فرمائے،آپ کیافرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ باپ کی زندگی میں باپ کی رضامندی اور شمولیت کے بغیر بھائی نے اپنی نابالغہ بہن کانکاح بدلے کی شرط پر کردیا،اور کچھ مدت بعد باپ ا س نکاح پر راضی ہوگیا اور بدلہ میں لڑکے کے لئے رشتہ لے لیا اور دوبارہ

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن