دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٤١٣: از مقام گھو،گھو ڈاك خانہ اسٹیٹ ضلع دینا جپور ڈاکخانہ خاص مسئولہ حاجی سیدنورالحسن صاحب بہاری ١٦ محرم ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك لڑکی نابالغہ جس کے دو نابالغ بھائی حقیقی ہیں اور ایك حقیقی ماں اور ایك حقیقی چچا اور اور ایك حقیقی ماموں ہیں،لڑکی نابالغہ اور دونوں بھائی اور اس کی ماں یعنی ان چاروں کی کفالت بعد فوت باپ وشوہر،بھائی شوہرکا وبھائی ماموں کا یعنی ماموں حقیقی وچچا حقیقی کر رہاہے،ماموں وچچا حقیقی اور دو بھائی نابالغ حقیقی پردیس میں چچا وماموں کے ساتھ ہیں،ماموں وچچا وبھائی کی عدم موجودگی میں غیر اقربا اورلڑکے کی ماں نے بہکا کر لڑکی کی ماں کو راضی کرکے چچیرے چچا کی اجازت سے نکاح کردیا،اس نکاح سے ماموں اور چچا دونوں سخت ناراض ہیں اور کفالت کرنے سے دست بردار ہیں،لڑکی ہمیشہ سے جب سے اپنی ماں کے ساتھ اپنے حقیقی چچا کے مکان میں رہتی ہے شوہر مجازی سے کوئی تعلق نہیں ہوا صرف عقد ہوا ہے رسم بارات وغیر ہ باقی ہے نکاح جائز ہوا یا نہیں؟ اگر ناجائز ہوا تو دوسرے کے ساتھ یا شوہر اول کے ساتھ دوبارہ جائز ہوگا یا نہیں؟

الجواب:

یہ شخص جس سے نکاح ہوا اگر لڑکی کا کفونہیں یعنی مذہب یا نسب یا چال چلن یا پیشہ میں ایسا کم ہے کہ اس سے نکاح ہونا اولیائے دختر کے لئے باعث ننگ وعار ہے تو یہ نکاح سرے سے ہوا ہی نہیں۔نہ جب تك لڑکی نابالغہ ہے کسی ایسے شخص سے کوئی اس کا نکاح کرسکتاہے،اور اگر جس سے نکاح ہوا وہ کفو ہے یعنی کسی بات میں ویسا کم نہیں تو یہ نکاح لڑکی کے حقیقی چچا کی اجازت پر موقوف رہا،اگر اس نے جائز کردیا اگرچہ ناراضی کے ساتھ،مثلا کہے"خیر نکاح تو ہوگیا مگر ہم کفالت سے دست بردارہیں"تو نکاح نافذ ہوگیا،چچا یا ماموں کسی کو اختیار نہیں کہ وہ دوسری جگہ نکاح کردے،ہاں لڑکی کو اس پر اعتراض کا حق ہوگا اگر بالغ ہوتے ہی فورًا فورًا اپنی ناراضی کا اظہار کرے،اور اگر چچا نے خبر سن کر رد کیا تو رد ہوگیا،چچا کو اختیارہے جس کفو سے چاہے نکاح کردے اگرچہ اسی شوہر سے،غرض ان الفاظ پر مدار ہے جو چچا نے خبر سننے پر پہلی پہل کہے ایمانًا وہ پورے الفاظ بے کم وبیش تبدیلی معلوم ہونا ضروری ہیں،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٤١٤:          از موضع آچورہ ڈاکخانہ بیجاری ضلع فریدپور ملك بنگال مسئولہ حاجی عبدالغنی صاحب ٢١ محرم ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زیدکی لڑکی بالغہ ہندہ نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن