دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

لایجوز احد علی بالغۃ صحیحۃ العقل من اب اوسلطان بغیر اذنھا بکراکانت اوثیبا فان فعل ذٰلك فالنکاح موقوف علی اجازتھا فان اجازتھا جازوان ردتہ بطل کذافی السراج الوھاج [1]۔

عاقلہ بالغہ باکرہ ہویا ثیبہ اس کی مرضی کے خلاف باپ یا حاکم کسی کو بھی اس کے نکاح کا اختیار نہیں،اگر کسی نے ایسا نکاح کیا یہ نکاح لڑکی کی اجازت پر موقوف ہوگا،اگر وہ جائز کردے تو جائزاور رد کر دے تو رد ہوجائے گا۔سراج الوہاج میں ایسے ہی ہے۔(ت)

درمختار میں ہے:

بلغھا فردت ثم قالت رضیت لم یجز لبطلانہ بالرد [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب بالغہ کو نکاح کی اطلاع ملی تو اس نے رد کردیا ہو پھر بعدمیں اس نے کہامیں راضی ہوں تو جائز نہ ہوگا کیونکہ قبل ازیں رد کرنے سے نکاح باطل ہوچکاہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ٤٠٩: از بمبئی جیل روڈ پوسٹ نمبر ٩ معرفت خلیفہ احمد الله صاحب مرسلہ جمیل محمد خان صاحب دہلوی ١٣ رمضان ١٣٣٨ھ

ایك بالغہ شیعہ لڑکی نے برضا ورغبت خود بلااجازت والدین ایك سنی المذہب افغانی النسب سے چار گواہ اور ایك وکیل کی موجودگی میں قاضی کے سامنے بمعرفت قاضی نکاح کردیا۔منکوحہ کے والدین بوجہ شیعہ ہونے کے اس کایہ نکاح فسخ کرانا چاہتے ہیں اور عذر یہ پیش کرتے ہیں کہ چونکہ خلوت صحیحہ نہیں ہوئی اس لئے نکاح کے فسخ کرانے کا استحقاق ہمیں حاصل ہے،دوسرے یہ کہتے ہیں کہ چونکہ نکاح ہم کفو سے نہیں ہوا لہذا ہمیں فسخ کا اختیارہے،وکیل جومجلس نکاح میں لڑکی کی جانب سے مقرر ہواتھا وہ اس بات کا اقرار کرتاہے کہ نکاح ہوا میں وکیل بھی بنا مگر لڑکی کے ایجاب وقبول کی آواز نہیں سنی،قبل از نکاح لڑکی نے گواہان کے سامنے اقرار کیا ہے کہ میں اہلسنت و جماعت حنفی مذہب اختیار کرچکی ہوں،نکاح کے گواہ موجود ہیں وہ مقر ہیں کہ ہمارے سامنے نکاح ہوا ایجاب وقبول کی آواز ہمارے کانوں تك آئی،اور قبل از نکاح لڑکی نے کہا کہ میں اہلسنت وجماعت ہو چکی ہوں۔

الجواب:

بالغہ پر ولایت جبریہ کسی کی نہیں خصوصًا اس حالت میں کہ وہ سنیہ ہے اور باپ رافضی،عدم کفاءت کی وجہ کوئی سائل نے نہیں لکھی،اگر صرف بربنائے تخالف مذہب ایسا کہا جاتاہے تو سنی لاکھوں درجے رافضی سے


 

 



[1] فتاوی ہندیہ الباب الرابع فی الاولیاء نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٨٧

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن