30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وعن شیخ الاسلام ان لہ التفریق بعد الولادۃ ایضا اھ کمال منقول عنہ [1]۔ |
شیخ الاسلام سے منقول ہے کہ بچہ کی پیدائش کے بعد بھی تفریق کا حق ہے اھ کمال سے منقول ہے۔(ت) |
کمال کی عبارت یہ ہے:
|
لایکون سکوت الولی رضا الاان سکت الی ان ولدت فلیس لہ ح التفریق وعن شیخ الاسلام ان لہ التفریق بعدالولادۃ ایضا ٢[2]۔ |
ولی کا سکوت رضا نہیں ہوگا مگر جبکہ سکوت لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش تك جاری رہا تو اب ولی کو اختیار تفریق نہیں اور شیخ الاسلام سے منقول ہے کہ اس کو ولادت کے بعد بھی تفریق کا اختیار ہے۔(ت) |
ہندیہ میں پہلے شرح جامع صغیر قاضی خاں سے نقل کیا:
|
لایبطل حقہ فی الفسخ وان طال الزمان حتی تلد ٣[3]۔ |
اس کا حق فسخ باطل نہ ہوگا اگرچہ مدت تك وہ فسخ نہ کرے حتی کہ لڑکی بچہ کو جنم دے۔(ت) |
پھر نہایہ سے نقل کیا:
|
اذا ولدت منہ فلیس للاولیاء حق الفسخ [4]۔ |
جب لڑکی نے اپنے خاوند سے بچہ جنم دیا پھر اولیاء کو حق فسخ نہیں۔(ت) |
حکم اس میں بھی یہ ہی لکھا ہے آگے استدراکًا قول شیخ الاسلام ذکر کیا اور طحطاوی میں تو اس قول کا ذکر تك نظرنہ آیا ایك عبارت شارح سے ابہام ہوتا تھا کہ اگر ولی کو خبر نکاح نہ ہو تو بعد ولادت بھی معترض ہوسکتا ہے اس پر اعتراض کردیا،متن میں تھا: لہ الاعتراض مالم تلد [5](بچہ جننے تك اس کو اختیار ہے۔ت)اسے شارح نے یوں بنایا: مالم یسکت حتی تلد ٦[6] (بچے کے جنم تك خاموش نہ رہے۔ت) اسی پر محشی نے فرمایا:
|
الاولٰی حذف مافی الشرح لانہ یفھم منہ |
جو کچھ شرح میں ہے اس کو حذف کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے یہ |
[1] حاشیہ شلبی علی تبیین الحقائق فصل فی الکفاءۃ مطبعۃ الکبرٰی الامیریہ مصر ٢/١٢٨
[2] فتح القدیر فصل فی الکفاءۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/١٨٧
[3] فتاوی ہندیہ بحوالہ شرح جامع الصغیر قاضیخاں باب الکفاءۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٩٣۔٢٩٢
[4] فتاوی ہندیہ بحوالہ النہایۃ باب الکفاءۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٩٣
[5] درمختار شرح تنویر الابصار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١
[6] درمختار شرح تنویر الابصار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع