دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہ ایك مردغیر سید غیر قریشی نے نکاح کرلیا ہے اور مقدمہ بازی میں اس کا بچہ بھی ہوگیا ہے دوسری جانب کے مولوی کہتے ہیں کہ علویات کا نکاح مع تراضی اولیا ء یا بلاتراضی باطل کہنا شیعہ کا مذہب ہے اور بنایہ کی عبارت سے مستند ہے:

وفی البسیط ذھب الشیعۃ الی ان نکاح العلویات ممتنع علی غیر ھم مع التراضی قال السروجی وھما قولان باطلان [1]۔

بسیط میں ہے کہ رضامندی کے باوجود علویات(سید زادیوں)کاغیر سے نکاح شیعہ لوگوں کے ہاں ناجائز ہے سروجی نے کہا کہ دونوں قول باطل ہیں۔(ت)

اس قولان باطلان سے کون سے دو قول مرادہیں،یہ عبارت تفسیر طلب ہے،حضور فیض النورا س عریضہ کا جواب اس پتہ پر ارشاد فرمائیں،٨ تاریخ سے اگرایك دو روز اول جواب پہنچے تو فقیر اس تحریر منیر کا جلسہ علماء میں پیش کردے،امید تو پختہ ہے کہ علماء بھی مان لیں گے ورنہ حاکم فیصلہ تسلیم کرلے گا،ایسی حالت میں کہ مقدمہ ہوتے ہوتے اولادپیدا ہوگئی اور چند روز میں مرگئی تو اب بھی حق اعتراض للاولیاء ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم،بملاحظہ مولانا المکرم ذی المجد والکرام والفضل اتم مولانا قاضی غلام گیلانی صاحب اکرم الله تعالٰی وتکرم،السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،مجھے ٢٧ محرم سے یکم ربیع الاول شریف تك بخار کے دورے ہوئے جن میں بعض بہت شدید تھے،اب تین روز سے ببرکت دعاء جناب بخار تو نہیں آیا مگر ضعف بدرجہ غایت ہے،اسی حالت حمٰی میں پہلے سوال سامی کا جواب حاضر کردیا تھا اور رسالہ دربارہ ذبیحہ پہلے جبل پور جانے اور اب اس بخار کے دوروں کے سبب مکمل نہ ہوسکا طالب عفو و دعاہے بنایہ او رابوالمکارم میرے پاس نہیں شلبی علی الزیلعی وہندیہ میں بعد ولادت بھی بقاء حق اعتراض صرف شیخ الاسلام سے نقل کی ہے اور اس کی طرف سے کوئی میل ان کی عبارت سے نہیں پایا جاتا اکابر ومشاہیر کا جزم اسی پر ہے کہ مالم تلد(جب تك بچہ پیدا نہ ہو۔ت) زیلعی میں تھا:

الااذا سکت الی ان تلد فیکون رضادلالۃ [2]۔

مگر جب ولی خاموش رہا حتی کہ لڑکی نے بچہ کو جنم دیا،تو یہ دلالۃ رضامندی ہوگی۔(ت)

اسی پرشلبی نے کہا:


 

 



[1] البنایۃ فی شرح الہدایۃ فصل فی الکفاءۃ المکتبۃ الامدادیہ مکۃ المکرمہ ٢/١٠٢

[2] تبیین الحقائق فصل فی الکفاءۃ مطبعۃ الکبرٰی الامیریہ مصر ٢/١٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن