دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

بہر حال یہ وہ نکاح ہے کہ زن عاقلہ بالغہ نے غیر کفو سے کیا کہ فاسق ہر گز صالحہ بنت صالح کا کفونہیں۔درمختار میں ہے:

لیس فاسق کفو الصالحۃ اوفاسقۃ بنت صالح معلنا کان اولاعلی الظاھر نھر [1]۔

فاسق صالحہ لڑکی ایسی فاسِقہ  جو صالح کی بیٹی ہو کا کفو نہیں ہے،وہ فاسق اعلانیہ فسق کرتاہو یا مخفی طورپر ظاہرروایت پر یہی حکم ہے،نہر۔(ت)

عامہ شروح میں ہے:

لایکون الفاسق کفوا لبنت الصالحین [2]۔

فاسق نیك لوگوں کی بیٹی کا کفو نہیں۔(ت)

متن مجمع میں ہے:

لایکون الفاسق کفوا للصالحۃ [3]۔

فاسق صالحہ کا کفو نہیں ہے۔(ت)

فتاوی امام فقیہ النفس میں ہے:

قال بعض المشائخ رحمہم اﷲ تعالٰی الفاسق لایکون کفوا لبنت الصالحین معلنا کان اولم یکن وھو اختیار الشیخ الامام ابی بکر محمد بن الفضل ٤[4]۔

بعض مشائخ رحمہم الله تعالٰی نے فرمایا: فاسق معلن ہویا غیر معلن وہ صالحین کی بیٹی کا کفو نہیں ہے،یہی امام شیخ امام ابوبکر محمد بن فضل کا مختار ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

لایکون الفاسق کفو البنت الصالحین ٥[5]۔

فاسق صالحین کی بیٹی کے لئے کفو نہیں ہے۔(ت)

نیز ایسا معسر کہ نہ روز انہ کماتاہو نہ ایك مہینے کے اپنے ہی قوت کا مالك ہو نفقہ درکنار کفو نہیں ہوسکتا اگرچہ عورت بھی فقیرہ ہو،درمختارمیں ہے:

تعتبر فی العرب والعجم دیانۃ ای تقوی

کفومیں جس چیز کا عرب وعجم میں اعتبار کیا جاتا ہے وہ دیانت

 

 



[1] درمختار باب الکفاءۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٥

[2] ردالمحتار باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٢٠

[3] ردالمحتار بحوالہ المجمع باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٢٠

[4] فتاوی قاضی خاں فصل فی الکفاءۃ منشی نولکشور لکھنؤ ١/١٦١

[5] ردالمحتار بحوالہ خانیۃ باب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٢٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن