دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

پس دریافت طلب یہ بات ہے کہ صور ت مرقومہ میں عام اس سے کہ خلوت صحیحہ ہوئی یا نہ ہوئی ہو،درمختار کی اس عبارت کے بموجب بطلان نکاح کا حکم دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر اس عبارت کے بموجب حکم بطلان نہیں دیاجاسکتا تو کسی اور عبارت کے مطابق زینب ا ور اس کے اولیاء کو حق فسخ ہے یا نہیں؟ اور اگر ہے تو فسخ کی کیا صورت ہے؟

الجواب:

نکاح مذکورہ اصلامحتاج فسخ نہیں،فسخ تو وہ ہوجو منعقد ہوا ہو یہ نکاح سرے سے ہوا ہی نہیں،باطل محض ہے،ظاہر ہے کہ زینب عاقلہ بالغہ ہے اس کا نکاح بے اس کے اذن کے نفاذ نہیں پاسکتا لانقطاع الولایۃ بالبلوغ [1]درمختار (بالغ ہوجانے کی وجہ سے ا س پرولایت منقطع ہوجانے پر،درمختار۔ت) اگر یہ نکاح بے اس کی اجازت کے ہوا اور اس نے خبر پاکر رد کردیا تو اگر کفو ہوتا جب بھی رد وباطل ہوجاتا لانہ نکاح فضولی(کیونکہ یہ نکاح فضولی ہے۔ت)عالمگیریہ میں ہے:

لایجوز نکاح احد علی بالغۃ صحیحۃ العقل من اب اوسلطان بغیر اذنھا بکر اکانت اوثیبا فان فعل ذلك فالنکاح موقوف علی اجازتھا فان اجازتہ جاز وان ردتہ بطل،کذا فی السراج الوھاج [2]۔

عاقلہ بالغہ باکرہ ہو یا ثیبہ اس کی مرضی کے خلاف کسی کا نکاح کرنا صحیح نہیں۔یہ باپ ہو یا حاکم اوراگر کسی نے ایسا کیا تو یہ نکاح عاقلہ کی اجازت پر موقوف ہوگا اس کی مرضی ہے کہ جائز کرے تو جائزہوگا اگر رد کردے تو باطل ہو جائے گا۔سراج الوہاج میں یونہی ہے۔(ت)

اور اگر اس کے اذن سے ہوا تو خود زینب کا کیا ہوا ہے کہ غیر کفو سے کیا،فتاوی خیریہ میں ہے:

تزویجہ لھا باذنھا کتزویجھا بنفسھا وھی مسئلۃ من نکحت غیر کفو [3]۔

بالغہ کی اجازت سے نکاح ایسا ہے جیساکہ اس نے خود کیا ہو،یہ مسئلہ غیر کفو میں اس کے نکاح کرنے کا ہے۔(ت)

اور اگر بلااذن کیا تھا اس نے بعد کو اجازت دی جائز رکھا تو اب بھی زینب ہی کا کیاہوا ہے۔

فان الاجازۃ اللاحقۃ کالوکالۃ السابقۃ [4] خیریۃ و غیرھما عامۃ الکتب۔

بعد کی اجازت ایسے ہی ہے جیسے پہلے اجازت دے رکھی ہو،خیریہ وغیرہ کتب۔(ت)

 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

[2] فتاوی ہندیہ الباب الرابع فی الاولیاء نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٨٧

[3] فتاوی خیریہ باب الاولیاء والاکفاء دارالمعرفہ بیروت ١/٢٥

[4] فتاوی خیریہ باب الاولیاء والاکفاء دارالمعرفہ بیروت ١/٢٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن