30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
اگر یہ بیان واقعی ہے کہ ہندہ بالغہ تھی اورا س سے اذن نہ لیا گیا اور چچا نے نابالغہ سمجھ کر بے اذن لئے خود پڑھادیا تو یہ نکاح اجازت ہندہ پر موقوف رہا،اس پانچ برس کے عرصہ میں اگر اس نے اگرچہ اپنی ہم عمر لڑکیوں میں کوئی کلمہ ا س کی اجازت کا کہا ہے جائز ہوگیا،رد کہا رد ہوگیا،اب تك کچھ نہیں کہا ہے تو اب اگر رد کردے گی رد ہوجائے گا،جائز کردے گی جائز ہوجائے گا،یہ خوب یادر رہے کہ اعتبار سب میں پہلی بارکا ہے،نکاح کی اطلاع کے بعد سب میں اول اگرکلمہ ردکہا ہے رد ہوگیا،اس کے بعد ہزار بار اجازت دے بیکار ہے،اور سب میں اول اگر کلمہ اجازت کہا ہے جائز ہوگیا،اس کے بعد لاکھ بار ردکردے بے اثر ہے،الله واحد قہار سے ڈرے،یہ معاملہ حلال حرام ونکاح و زنا کاہے،جو بات واقعی ہو ظاہر کردے،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٨٣ تا ٣٩٠: از قصبہ اوریا ضلع اوٹاوہ مدرسہ اسلامیہ مرسلہ
مولوی عبدالحی صاحب مدرس ٩ شعبان ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(١)زید کی بیوی معہ بیٹی ہندہ کے اپنے والد کے گھرزیدکی رضامندی سے گئی زید کا خسر جو چچا بھی ہوتاہے اس نے اپنے خاندان کے لڑکے بکر کے ساتھ زید مذکور کی لڑکی ہندہ سے عقد کردیا بلااطلاع زیدا ور ہندہ ابھی نابالغ ہے،وہ عقد جائز ہوایانہیں،اس عقد کو کون اور کتنے عرصہ تك فسخ کرسکتاہے؟
(٢)اگر ہندہ بالغ ہے او روہ اپنے شوہر کے گھر پر رہی اور اس کے ہمراہ اپنے والد زید کے گھر آئی اور چندے قیام بکر یعنی ہندہ کے شوہرکا رہا،اس کے بعد وہ ملازمت پر چلا گیا،اس صورت میں یہ عقد درست ہوا یا نہیں جبکہ ہندہ بالغ ہے۔
(٣)زیدکے جائے قیام سے زید کی سسرال فاصلہ پر ہے جہاں پر ہندہ کا عقد بکر کے ساتھ ہواتھا،جس وقت زید کے ملنے والوں نے زید سے یہ سوال کیا کہ تم یہاں پر موجودرہے اور وہاں پر عقد بلااجازت جبکہ ہندہ نابالغ تسلیم کیا جاوے کیونکر ہوا،اس وقت زید مذکور نے یہ جواب دیاکہ ہم اجازت دے آئے تھے کہ آپ عقد کردیں اور ہم کو صرف اطلاع دیں تاکہ ہم اس خوشی میں میلاد شریف کریں،ایسی صورت میں اجازت صحیح ہوئی یا نہیں اور عقد جائز ہوایا نہیں؟
(٤)کچھ واقعات ایسے ہیں جس سے زید کی رضامندی کا پتا چلتاہے مثلا زید کے مکان پر تنہا آیا بکر شوہر ہندہ کا اور قیام کیا او ر زید اس کو یعنی داماد کو اکثر مجالس وبازار میں ہمراہ لے گیا،دریافت کرنے پر بھی کہا کہ یہ داماد ہے،اس کے چند یوم کے بعد وہ داماد اپنی ملازمت پر چلا گیا جس کو عرصہ ٤ یا ٥سال کا ہوا اسی قدر عرصہ عقدکو،جس وقت وہ ملازمت پر گیا تھااول تو خط کتابت کی بھی رہی سناگیا ہے،اب زیدکی زبانی معلوم ہوا کہ وہ نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع