دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

فی الواقع بھائی اگرچہ سوتیلا ہو اس کے ہوتے ماں کو ولایت نہیں،جو نکاح ماں نے کیا او رکسی جوان بھائی کاا ذن نہ تھا،نہ بعد نکاح کسی جوان بھائی نے جائز کیا اسے جو جوان بھائی فسخ کرے فسخ ہوجائے گا،اور عاق کردینا شرعا کوئی چیز نہیں،نہ اس سے ولایت زائل ہو،درمختارمیں ہے:

لوزوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر ولی ابعد ولی اقرب کی موجودگی میں نکاح کردے تویہ نکاح اقرب کی اجازت پر موقوف ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٣٨١: از بسولی ضلع بدایوں مرسلہ محمد ایوب حسن صاحب سلمہ،ولد قاضی محمد یوسف صاحب ٢١ رجب ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسماۃ ہاجرہ خاتون عرف بنو دختر راحت حسین مرحوم کا جس کی عمر اس وقت پندرہ برس چھ ماہ ہے اس کی ماں بساز اپنے بھائی اولاد حسین اور بھانجے قطب الحسن(قطب الحسن کو ہاجرہ کی بڑی بہن بیاہی ہے)جبکہ مکان پرکوئی شخص از ذکور موجود نہ تھا اپنی بہن کے لڑکے عزیز الحسن سے جوقطب الحسن مذکور سے چھوٹے ہیں بوکالت اپنے بھائی حقیقی اولاد حسین مذکور وبگواہی بندہ حسن جو قطب الحسن وعزیزالحسن مذکورکے عم زاد ہیں وبگواہی احمد حسین جو قطب الحسن کے قریبی رشتہ دار ہیں نکاح پڑھوادیا،بیان ہاجرہ خاتون جو کہ بموجودگی ممتاز حسین وفرحت حسین وصولت حسین کلام پاك پر ہاتھ رکھ کر بیان کیا میرے سامنے قبل نکاح کے واقع کے چند مرتبہ میری بہن زوجہ قطب الحسن نے عزیز الحسن سے میرا نکاح کئے جانے کا تذکرہ کیا مگر میں نے قطعی انکار کیا اور میرے اس انکار کی خبر قطب الحسن وعزیز الحسن اور ان کی والدہ اورمیری ماں اور بہنوئی کو کماحقہ ہوچکی تھی اب بوقت نکاح جب مجھ سے اذن طلب کیا گیا میں بوجہ لحاظ شرم بآواز بلند اس مجمع میں انکار نہ کرسکی مگر انکاری سرہلایا اور اُوں ہونھ جو انکار تھا کیا تھا میری آواز نکلتے ہی میری بہنوں اور خالہ وماں نے غل وشور مچادیا کہ ہوگیا ہوگیا،میں عزیز الحسن کے ساتھ نکاح کئے جانے کہ نہ قبل اس واقعہ کے نہ اس وقت اورنہ اب رضامند ہوں مجھ پر خدا اور اس کے رسول کی پھٹکارہو جو اس وقت ایك لفظ بھی غلط کہتی ہوں،بیان گواہ بندہ احسن جو تحریر کرالیاگیاہے،بتاریخ ٢٩ دسمبر ١٩١٨ء بوقت ٥ بجے شام قطب الحسن مجھ کو قاضی ٹولہ بغرض نکاح عزیز الحسن کے لئے گئے وہاں پر جاکر مجھ کو معلوم ہو اکہ تم گواہ ہو کہ مسماۃ بنو


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن