دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اپنی رضا ظاہر نہ کریں یا کوئی فعل ایسا نہ کریں مثلا بوسہ وکنار جو رضا پر دلیل ہو، درمختار میں ہے:

لزم النکاح ولوبغبن فاحش بنقص مہرھا و زیادۃ مہر ہ اوبغیر کفو ان کان الولی المزوج ابا اوجدا لم یعرف منھما سوء الاختیار وان عرف لایصح النکاح اتفاقا وکذا لو کان سکران وان کان المزوج غیرھما لایصح النکاح من غیر کفو اوبغبن فاحش اصلا وان کان من کفو وبمھر المثل صح ولھما خیار الفسخ بالبلوغ اوالعلم بالنکاح بعدہ وبطل خیار البکر بالسکوت عالمۃ بالنکاح ولایمتد اٰخر المجلس وخیار الصغیر والثیب اذا بلغا لایبطل بالسکوت بلا صریح رضا اودلالۃ کقبلۃ ولمس ولابقیامھا عن المجلس لان وقتہ العمر فیبقی حتی یوجد الرضا[1] اھ ملتقطا۔

اگر نکاح دینے والا باپ یا دادا ہو تو انتہائی کم یا زیادہ مہر یا غیر کفو میں نکاح لازم ہوجائے گا بشرطیکہ یہ باپ یا دادا سوء اختیار میں معروف نہ ہوں،اور اگر وہ اس میں معروف ہو ں تو کم مہر اورغیر کفو میں ان کا دیا ہوا نکاح بالاتفاق صحیح نہ ہوگا،اور ایسے ہی اگر وہ نشہ میں ہوں تو صحیح نہ ہوگا،اور باپ دادا کا غیر نکاح دے تو غبن فاحش یعنی انتہائی کم مہر اور غیر کفو میں نکاح بالکل صحیح نہ ہوگا،اورا گر انھوں نے مہر مثل اور کفو میں کیا ہو تو صحیح ہوگا لیکن نابالغ لڑکے اور لڑکی کو بالغ ہونے پر یا بلوغ کے بعد نکاح کے علم پر فسخ کا اختیار ہوگا،اور اگر لڑکی باکرہ بالغہ ہو تو غیر کے کئے ہوئے نکاح پر خاموشی سے اس کا خیار فسخ ختم ہوجائے گا بشرطیکہ ا س کو اپنے نکاح کا علم ہو اور خاموشی کے بعد مجلس کے اختتام تك یہ اختیار باقی نہ رہے گا،اور نابالغ لڑکے اور ثیبہ کا اختیار محض خاموشی پر ختم نہ ہوگا جب تك بالغ ہونے پر صراحۃً اظہار رضامندی نہ کردیں،یا دلالۃً مثلا بوس وکنار وغیرہ سے رضاظاہر نہ ہوجائے اور ان دونوں کے،اختیار والی مجلس سے اٹھ جانے سے بھی ان کا اختیار باطل نہ ہوگا،کیونکہ اظہار رضا کے لئے ان دونوں کو عمر بھر اختیار باقی رہتا ہے جب تك کہ راضی نہ ہوجائیں یا رد نہ کردیں اھ ملتقطا(ت)

فتاوی امام قاضی خاں میں ہے:

اذا زوج الرجل ابنہ بامرأۃ باکثر من مھر مثلھا او زوج ابنتہ الصغیرۃ باقل من مھر مثلھا اووضعھا فی غیر کفو

جب کوئی شخص اپنے بیٹے کا مہر مثل سے زائد مہر پر یا نابالغہ لڑکی کا مہر مثل سے کم مہر پر یاغیر کفو میں نکاح دے یا نابالغ بیٹے کا نکاح لونڈی سے یا غیر کفو والی

 


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٣۔١٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن