30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ای بامتناعہ عن التزویج اجماعا خلاصۃ [1]۔ |
بالاجماع اختیار ثابت ہے۔خلاصہ۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
بامتناعہ عن التزویج من کفو بمھر المثل امالو امتنع عن غیر الکفو اولکون المھر اقل من مھر المثل فلیس بعاضل [2]۔ |
مہر مثل اور کفو میں اقرب کے نکاح نہ کرنے پر ابعد کو اختیار ہے ورنہ اگر اقرب کم مہر اور غیر کفو میں نکاح سے انکار کرے تو پھر اس کومانع قرار دینا درست نہیں ہے۔ (ت) |
یہاں ضرر سے مرادیہ ہے کہ کفو ملتا ہو اوراس کے ساتھ اس نابالغہ کا نکاح کسی وجہ سے خلاف مصلحت نہ ہو مہر مثل بھی پورا دینے کا کہتا ہو اور بلاوجہ باپ نہ مانے اور نکاح نہ کرے نہ کوئی دوسرا کفو موجود ہو جس سے وہ نکاح کرنا چاہتا ہو توا س حالت میں اور جو اولیا ہم نے شمارکئے ان میں سے جو قریب تر ہو اس سنی دیندار عالم کی رائے سے جو وہاں سب سے زیادہ فقیہ ہو اس کفو موجود سے مہر مثل یا اس سے زائد پر نکاح کردے۔
|
وذٰلك لانھم اختلفوا فی المراد بالا بعد الذی یثبت لہ التزویج بعضل الاقرب فذھب فی شرح الوھبانیۃ ان المراد لابعد من اولیاء النسب وبہ جزم فی البحر ونقلہ فی الدرثم استدرك علیہ بما فی القھستانی عن الغیاثی لو لم یزوج الاقرب زوج القاضی عند فوت الکفو [3] اھ قال ش ای خوف فوتہ [4] ثم نقل عن رسالۃ العلامۃ الشرنبلالی کشف المعضل فیمن عزل نصوصا وافرۃ متظافرۃ علی |
یہ اس لئے کہ اس ابعد کے بارے جن کو اقرب کے انکار پر نکاح دینے کا جواز ہے میں فقہاء کا اختلاف ہے،تو وہبانیہ میں اس طرف رجحان ہے کہ ابعد اولیاء سے مراد نسبی اولیاء ہیں اور بحر میں اسی پر جزم کیا ہے،اور در میں اس کو نقل کیا اور پھر اس پر استدراك کرتے ہوئے قہستانی میں غیاثی کے حوالے سے کہا کہ اگر اقرب نکاح نہ کرے تو کفو کے فوت ہونے کی صورت میں قاضی نکاح کردے اھ شارح نے کہا کہ کفو کے فوت ہونے کا خطرہ ہو تو قاضی نکاح کردے،پھر انھوں نے علامہ شرنبلالی کے رسالہ کشف المعضل فیمن عزل |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع