دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نے کھانا کپڑا دیا نہ اپنے بچوں کو لے گیا،چار دفعہ پنچایت میں فیصلہ ہوا کہ جو کچھ زربچوں کی پرورش کرنے میں ہوا وہ ادا کردو اور اپنے بال بچوں کو لے جاؤ،مگریہ شخص پنچوں میں بھی اقرار کرگیا وہ پورا نہ کیا نہ جوا ب دیا یعنی بہتیرا کچھ اس شخص کو سمجھا یا گیا لیکن اس عرصہ گیارہ بارہ برس میں کوئی خیال نہ کیا،پچھلے سال اس لڑکی کے ماموں نے منگنی بھی کردی اس وقت بھی کوئی خیال نہ کیا بلکہ خود جاکر لڑکی کے ماموں نے کہا کہ یا تو تم لڑکی کی شادی کرو اگر تم لڑکی کی شادی نہیں کرسکتے تو تم لادعوی ہو،کوئی جواب نہیں دیا،اب لڑکی کے ماموں نے چاہا کہ شادی کردی جائے،توپیر بخش نے اپنے خسر کے نام نوٹس دی کہ تم لڑکی کی شادی نہ کرنا ورنہ ہم کچہری میں دعوی کریں گے آپ کی زیرباری ہوگی اس لڑکی کا ماموں ملتان گیا پیچھے نوٹس دی،ا س گیارہ بارہ برس کے اندر ایك پیسہ اپنے بال بچوں کو نہیں دیا گواہ موجود ہیں،یہ فیصلہ آپ کے پاس بھیجا جاتا ہے کہ آپ شریعت کی رو سے فتوی عنایت فرمائیں۔

الجواب:

لڑکی بالغہ ہے یعنی اسے ماہواری عارضہ آتاہے جب تو نکاح میں خود لڑکی کی اجازت کافی ہے،بشرطیکہ کسی غیر کفو سے نکاح نہ ہو،یعنی ایسے نہ ہو جو مذہب یا نسب یا چال چلن یا پیشہ میں اتنا کم ہو جس سے نکاح اس دختر کا پیر بخش کے لئے باعث ننگ وعار ہو،اور اگر لڑکی نابالغہ ہے تو ضرور اس کے باپ کی اجازت درکار ہے بے اس کی اجازت کے اگر ماں یاماموں یاکوئی نکاح کردے گا توپیربخش کی اجازت پرموقوف رہے گا،وہ جائز کردے گا جائز ہوجائے گا ردکردے گا باطل ہوجائے گا،ہاں اگر کفو کے ملتے ہوئے پیر بخش نکاح میں تاخیر کثیر کرے جس سے ضرر کا اندیشہ ہو نہ آپ نکاح کرے نہ دوسرے کو اجازت دے تو اس وقت پیر بخش سے اترکرنابالغہ کاجوولی ہوگا مثلا دادا پھر سگا بھائی پھر سوتیلا پھر سگا بھتیجا پھر سوتیلا پھر سگا چچا پھر سوتیلا پھر سگے چچاکا بیٹا پھر سوتیلے کا،غرض دادا کی اولاد میں کوئی مرد عاقل بالغ کہ باپ کے بعد اس سے قریب تر کوئی نہ ہواسے اختیار ہوگا کہ لڑکی کا نکاح کسی کفو بمعنی مذکور سے کردے اور اس وقت باپ کو اعترض کا کوئی حق نہ ہوگا اگر دادا پردادا دور ونزدیك کی اولاد قریب وبعید میں کوئی ایسا مرد نہ ہو اس وقت ماں کو اختیار ملے گا،درمختار میں ہے:

ان لم تکن عصبۃ فالولایۃ للام[1]۔

اگر عصبات نہ ہوں تو ولایت ماں کو حاصل ہوگی۔(ت)

اسی میں ہے:

یثبت للابعد التزویج بعضل الاقرب

اقرب کے نکاح نہ کرنے پر ابعد کو نکاح دینے کا

 


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن