دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

واقف نہیں،نہ روزہ رمضان شریف نہ نماز کبھی ادا کرتا ہے،اب عمر دختر کی پندرہ سال ہے وہ پابند صوم وصلوٰۃ ہے اور کلام مجید اور دو چار کتاب مسائل کی جانتی ہے وہ اس کے یہاں رہنا نہیں چاہتی،اور ولی اصلی زندہ ہے اس نے اجازت نکاح نہیں دی،یہ نکاح عندالشرع درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

اتنے گول سوال کا کوئی جواب نہیں ہوسکتا،نکاح بکر وہندہ نے کیا،اس وقت لڑکی کی عمر نو برس کی تھی۔معلوم ہونا چاہئے کہ بالغہ تھی یا نابالغہ،نو برس کی لڑکی بھی بالغہ ہوسکتی ہے،اس نکاح کی خبر زید کو کب پہنچی،اور اس نے اس وقت یا اس کے بعد کیا کہا،وہ لفظ لکھے جائیں،رخصت کس کے اختیار سے ہوئی،شوہر کے یہاں سے باپ کے یہاں بھی آنا جانا رہا یانہیں۔لڑکی اگر اس وقت نابالغہ تھی تو کب بالغہ ہوئی،اس کو کتنا زمانہ گزرا پھر وہ جو شوہر کے یہاں نہیں رہنا چاہتی یہ کتنے زمانہ سے ہے،او ریہ کراہت صرف قلب سے ہے یا زبان سے بھی کچھ کہا،کہا تو کیالفظ کہے اورکب کہے،شوہر سے اس کے کوئی اولاد بھی ہوئی یا نہیں،ان سب باتوں کا مفصل جواب لکھنے پر حکم لکھا جاسکتاہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٧٢:        از چھاؤنی ملتان مرسلہ کریم بخش صاحب خانساماں                         ٢٤ ربیع الآخر ١٣٣٦ھ

حسین بخش خانساماں کی دختر کی شادی پیر بخش خانساماں ازکوہ سپاٹو ضلع شملہ عرصہ گیارہ بارہ برس کا ہوا کہ جس وقت برخورداری کی نسبت پیر بخش خانساماں کے ساتھ بندوبست کیا گیا تھا تو اس وقت پیربخش خانساماں کی پہلی زوجہ جوکہ شادی کی ہے سبب نہ اولاد ہونے کے دوسری شادی کا انتظام کیا دختر حسین بخش کے ساتھ،پیر بخش اقرار گھر دامادی کا کیا جو رجسٹر مسجدکوہ سپاٹو ضلع شملہ میں موجود ہے،او رپیش امام مسجد کے جنھوں نے نکاح پڑھایا تھا وہ بھی اسی وقت موجود ہیں،جس وقت نکاح وغیرہ سے فارغ ہوئے تو دوسرے دن پیر بخش نے جھگڑنا شروع کیا کہ میری زوجہ میرے ہمراہ بھیج دو،لڑکی کے والدین نے پنچ کی رو سے انکار کیا کہ چند عرصہ تم ہمارے ہمراہ رہو جب تمھاری بی بی کی رضا تمھارے ساتھ جانے کی ہوجائے لے جاؤ،اس شخص نے اصرار کیا کہ میرے ہمراہ ابھی بھیج دو،یعنی شروع سے جھگڑا یہاں کئی ایك ماہ ان کا جھگڑا رہا،چند عرصہ کے بعد جوکہ زوجہ پیر بخش کا چھوٹا بھائی تھا اس نے فیصلہ کیا کہ پیربخش کی زوجہ کو پیر بخش کے ہمراہ کردیا،بعد عرصہ کے لڑکی حمل سے ہوئی تواپنی ماں کے پاس آئی،لڑکی پیدا ہوئی جو اس وقت تیرہ چودہ برس کی ہے،جس وقت لڑکی دو ماہ کی ہوئی تو زوجہ پیر بخش اپنے خاوند کے ساتھ چلی گئی،بہ سبب نااتفاقی ان دونوں عورتوں میں جھگڑا رہا،چھ ماہ کے بعد زوجہ پیربخش پھر اپنے والدین کے پاس آگئی پھر ان کا اتفاق کردیا گیا،پھر زوجہ پیر بخش اپنے خاوند کے ہمراہ چلی گئی،عرصہ تین ماہ بعد پھر واپس بھیج دی،پیر بخش کے پھر بعدکو لڑکا پیدا ہواجوکہ عمر گیارہ بارہ برس کا ہے،نہ تو اس شخص


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن