30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من غیرکفو،او بغبن فاحش اصلا[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کم مہر سے دیا تو بالکل جائز نہ ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔ |
باپ کی اجازت تحریری کی عبارت محتاج نظرہے،دیکھا جائے گا اور اب اس کا کیا اثر ہے اور اس کی چنداں حاجت بھی نہیں کہ ولی شرعی موجود ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٦٧: مسئولہ محمد صبور صاحب ولد منشی محمد ظہور صاحب مرحوم مغفور ساکن بریلی محلہ پل قاضی ۱۲صفر ١٣٢٩ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت بیوہ نے ایسے رنڈوے شخص کے ساتھ نکاح کیا کہ جس کے دولڑکے زوجہ اولٰی سے تھے اب زن وشو سے ایك دختر پیدا ہوئی بعدہ اس شوہر ثانی کا انتقال ہوگیا،ازاں بعد اس بیوہ عورت نے پھر اپنا نکاح کرلیا اب وہ لڑکی جو شوہر ثانی سے پیدا ہوئی تھی نابالغ ہے کہ جس کانکاح اس عورت اورحال کے تیسرے شوہر نے ایك نابالغ لڑکے کے ساتھ بموجودگی اس کے والدین کے کردیا جس کے اندر ابتداء قرارداد ونسبت میں قبل از نکاح دوسرے شوہر کے دونوں لڑکوں کا بھی مشورہ رضامندی تھا لیکن وقت نکاح کے یہ دونوں لڑکے موجود نہ تھے اب یہ دونوں لڑکے اس نکاح سے نارضامند ہیں۔آیا یہ نکاح جائز طریقہ سے ہوا یا ناجائز طورپر؟ اور اب قابل رہنے کے ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
شوہر دوم یعنی پدر دختر کے دونوں لڑکے کہ زوجہ اولٰی سے ہیں اگر بالغ ہیں اس دختر کے ولی ہیں،اگر ان دونوں یا ان میں سے ایك نے پیش ازنکاح عورت کے شوہر سوم یا خود عورت کواس دختر کا نکاح اس نابالغ کے ساتھ کرنے کی اجازت دی تھی اور وہ نابالغ اس دختر کا کفو تھایعنی نسب وغیرہ میں ایسا کم نہ تھا جس کے سبب اس سے نکاح اس دختر کے اولیاء کے لئے باعث ننگ وعار ہو تو یہ نکاح صحیح وجائز ونافذ واقع ہوا اور بلا وجہ صحیح شرعی اب ان لڑکوں کی ناراضی معتبر نہیں۔
|
فان من سعی فی نقض ماتم من جھتہ فسعیہ مردود علیہ۔ |
جوا پنے تام کئے ہوئے معاملہ کو توڑنے کی کوشش کرے تو اس کی یہ کوشش مردود ہے۔(ت) |
ہاں دختر کو اختیار ہوگا کہ اگر پسند نہ کرے تو بالغہ ہوتے ہی معًا انکار کردے نکاح فسخ کرادیا جائے گا"لانہ غیراب وجد"(کیونکہ یہ غیر باپ دادا ہیں۔ت)اور اگر لڑکوں نے ان کو نکاح کرنے کی اجازت نہ دی تھی اگرچہ وقت مشورہ اپنی رضامندی ظاہر کی تھی تویہ نکاح کہ دختر کی ماں اور اس کے شوہر سوم نے بے اجازت اولیاء کیا اجازت اولیا ء پر موقوف رہا ان لڑکوں نے خبر نکاح سن کر اگر کوئی کلمہ رضا کہہ دیا یاکوئی فعل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع