30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
صورت مسئولہ میں اگر خالد رضیہ کا کفو نہیں یعنی مذہب یا نسب یاپیشے وغیرہ میں ایسا کم ہے کہ اس کے ساتھ رضیہ کا عقد ہونا اولیائے رضیہ کے لئے موجب ننگ وعار ہو جب تویہ نکاح سرے سے نہ ہوا،مگر یہ نکاح کرنے والا رضیہ کا داداہو جو اس سے پہلے اپنی ولایت سے کسی نابالغ کا نکاح غیر کفو سے نہ کرچکا ہو یہ نکاح ا س کے اذن سے ہوا یا بعد نکاح اس نے اپنی ولایت کی حالت میں نافذ کردیا جائزرکھا تو نکاح صحیح ولازم ہے کہ بعد بلوغ رضیہ کی ناراضی بھی اسے کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتی،اور اگر خالدرضیہ کا کفو بمعنی مذکور ہے مگر رضیہ کے لئے کوئی ولی عصبہ مثلا عاقل بالغ بھائی یا بھتیجا یا چچا یا چچا کا بیٹا غرض دادا کی اولاد سے کوئی مرد موجود تھا اور ماں نے بغیر اس کے اذن کے نکاح کردیا تو تین صورتیں ہیں اگر اس ولی نے نکاح کی اطلاع پاکر اپنی حالت ولایت میں رد کردیا تھا تو اس صور ت میں بھی وہ نکاح باطل ہوگیا کہ اب رضیہ کی رضابھی اسے نافذ نہیں کر سکتی اور اگر سن کر اب تك ساکت رہا نہ رد کیا نہ جائز رکھا تو وہ نکاح نکاح فضولی اور اجازت ولی پر موقوف تھا،جب رضیہ بالغ ہوئی وہ اجازت خو د اس کی طرف منتقل ہوآئی،اب اسے اختیارہے چاہے جائز کردے جائز ہوجائے گا چاہے رد کردے،مثلا کہہ دے میں نے اس نکاح کو رد کردیا میں اس نکاح پر راضی نہیں،یا مجھے یہ نکاح نا منظورہے،صر ف اتنے کہنے سے رد ہوجائے گا زیادہ کسی امر کی حاجت نہیں،اوریہ اختیار رضیہ کو ہمیشہ رہے گا جب تك نکاح کوجائز نہ کردے کہ اس کے بعد پھر اختیار رد نہیں ر ہتا اور اگر نکاح مذکور ولی غیر جد نے سن کر جائز کردیا یا ابتداءً نکاح ماں نے بے اذن ولی مذکور کیایا رضیہ کے لئے کوئی ولی عصبہ تھا ہی نہیں خود ماں ولی تھی جس نے نکاح کردیا ان سب صورتوں میں وہ نکاح صحیح ونافذ ہوگیا مگر از انجا کہ نکاح کنندہ غیر اب وجَد اوررضیہ دوشیزہ ہے اسے اتنا اختیار ملا کہ معًا بالغ ہوتے ہی فورًا فورًا اس نکاح کو فسخ چاہے توفسخ کردیا جائے گا اگر بعد بلوغ ذرادیر گزری اور اس نے فسخ کا ارادہ ظاہر نہ کیا تو نکاح تام ولازم ہوگیا کہ اب اس کی رضاو عدم رضا کچھ دخل نہ رہا،ا س صورت اخیرہ اور نیز ا س صورت سابقہ میں جبکہ نکاح دادا کے کردینے سے لازم ہوچکا ہو،رضیہ اگر جدائی چاہے تو اس کے ہاتھ کوئی ذریعہ سواخلع چاہنے کے نہیں بہ عوض مہر خواہ اور مال کے جس پر شوہر راضی ہو شوہر سے طلاق مانگے اگر وہ دے دے گا قطع تعلق ہوجائے گا ورنہ صبر لازم ہے،فتح القدیر میں ہے:
|
الصبی اذاباع اواشتری اوتزوج یتوقف علی اجازۃ الولی فی حالۃ الصغر فلو بلغ قبل ان یجیزہ الولی فاجاز بنفسہ نفذ لانھا کانت |
بچے نے جب خرید وفروخت یا نکاح کرلیا تو یہ امور ولی کی اجازت پر موقوف ہوں گے،اور اگر اس ولی نے بچے کے بلوغ سے قبل اجازت نہ دی ہو تولڑکا اپنے بلوغ کے بعد ان امور کو نافذ کرسکتاہے کیونکہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع