30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٣٤٧: ٢٦ محرم الحرام ١٣١٨ ھ
زید کانکاح عمرو کی لڑکی کے ساتھ قرار پایا تھا او رشرائط یہ تھیں کہ شرع پیمبری میں نکاح ومہر باندھا جائے ہنگام نکاح پڑھانے کے کچھ حجت زیادتی مہر پر زید وعمرو کے مابین ہوئی جس پر زید مجلس سے اٹھ کر مکان کو چلا گیا،عمرو نے بحالت غصہ ورنج کے اس وقت ایك موذن سے کہا کہ تم میری لڑکی کا نکاح بکر کے ساتھ کردو،چنانچہ بکر اس وقت مجلس میں موجود تھا،موذن صاحب نے جو کہ قاضی یامولوی نہیں ہیں صرف تین کلمے پڑھائے او رایجاب وقبول کرادیا،کوئی وکیل وگواہ نہیں تھا اور نہ مہر کی تعداد بکر کوبتائی،صرف یہ کہہ دیا کہ مثل لڑکی کی ماں کے مہر باندھا جائے،عمر و کی لڑکی بالغ ہے جس کی عمر پندرہ سال ہے۔لڑکی کی ماں نے اور نہ خود لڑکی نے اجازت نکاح کی دی تھی صرف لڑکی کے والد نے اجازت نکاح کی بحالت رنج وغصہ کے دی تھی،تو ایسی صورت میں نکاح جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
سائل مظہر کہ اس جلسہ میں بہت آدمی تھے تووہی سننے والے گواہ کافی تھے نکاح ہوگیا مگر عورت جبکہ بالغہ ہے تو اگر باپ نے اس سے اجازت خاص بکرکے ساتھ نکاح کردینے کی یا مطلق نکاح کی نہ لی تھی تونکاح عورت کی اجازت پر موقوف رہا مگر وہ جائز کردے گی جائز ہوجائے گا اور رد کردے گی رد ہوجائے گا،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٤٩: از کان پور نئی سڑك متصل گرجاگھر متصل مکان احسان الله وکیل ڈاکٹر الله یارخاں مرسلہ خداد ادخاں صاحب ١١ ربیع الاول ١٣١٨ھ
جناب مولانا صاحب زیدت معالیکم فی الدارین،اسلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،مجھے تعجب ہے کہ آج کل ندوہ کی ایسی خراب حالت کیوں ہوگئی،میں نے وہاں کے مفتی صاحب کے نام سے ٹکٹ رکھ کر ایك استفتا بھیجا مگرمطلقا جواب نہیں دیا،ان سے اگر اس کا جواب نہیں ہوسکتا تھا تو واپس کردینا چاہئے تھا نہ کہ دبا بیٹھا،افسوس علماؤں کانام بدنام کرنے کو جلسہ قائم کیا گیا ہے بے شك ؎
بدنام کنندہ نکونامی چند
(نیك نامی کو بدنام کرنے والا)
میرا تو پہلے ہی سے ارادہ تھا کہ آپ کے پاس بھیجوں مگر غلطی ہوئی کہ وہاں بھیج دیا،خیر اب بعینہٖ آپ کی خدمت میں روانہ کرتاہوں کہ آپ براہ نوازش جواب سے مشرف فرمائیے،جواب کے لئے ٹکٹ پیش خدمت ہے زیادہ حدِ ادب۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع