دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نکاح جائز نہ ہوگا کیونکہ پہلے رد کرچکی جس کی وجہ سے نکاح باطل ہوچکا ہے۔(ت)اور اگر اس وقت ہندہ بالغہ نہ تھی اگرچہ بعد نکاح معًا بلوغ ہوگیا ہو تو بلاشبہ اس کا ولی شرعی وہی عم حقیقی تھا اس کے ہوتے ماں یا علاتی چچا کوئی چیز نہیں،نہ سارٹیفیکیٹ شرعا کچھ اثر رکھتاہے۔

فی الدرالمختار الولی فی النکاح العصبۃ علی ترتیب الارث والحجب فان لم یکن عصبۃ فالولایۃ للام[1]۔

درمختار میں ہے کہ نکاح کا ولی عصبہ وراثت اورحجب کی ترتیب پر بنتے ہیں،اگر عصبہ نہ ہو تو پھر ماں ولی ہے۔(ت)

اس حالت میں یہ چچاکابیٹا جس کے ساتھ چچا نے اس نابالغہ کا نکاح کردیا،اگر مذہب یا اطوار یا پیشے وغیرہ کی رو سے ایسا نقص رکھتا ہو جس کے سبب اس کے ساتھ ہندہ کا نکاح ہونا عرفًا موجب عار ہو یاچچا نے ہندہ کے مہر مثل میں کمی فاحش کی مثلامہر مثل ہزار روپے کا تھا پانسو باندھا تو ان صورتوں میں وہ نکاح سرے سے مردود وباطل محض ہوا،اور ان نقائص سے پاك تھا تو بیشك نکاح صحیح ونافذ ہوگیا جسے نہ ماں یا علاتی چچا کی ناراضی سے ضرر نہ قبل بلوغ ہندہ کی نامنظوری وبیزاری کا اثر،ہاں بعدبلوغ اسے اختیار ملے گا کہ نکاح سے ناراضی ظاہر کرکے حاکم شرع سے بحضور شوہر نکاح فسخ کرالے۔

فی الدرالمختاران کان المزوج غیر الاب وابیہ لایصح النکاح من غیر کفو او بغبن فاحش اصلا وان کان من کفو وبمھر المثل صح ولصغیر وصغیرۃ خیار الفسخ بالبلوغ اوالعلم بالنکاح بعدہ بشرط القضاء للفسخ [2] اھ مختصرا، وفی ردالمحتار فیہ ایماء الی ان الزوج لوکان غائبا لم یفرق بینھما مالم یحضر للزوم القضاء علی الغائب نھر [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

درمختار میں ہے کہ اگر باپ دادا نہ ہو تو غیر کفو اور انتہائی کم مہر کی صور ت میں غیر کا دیا ہوا نکاح بالکل صحیح نہ ہوگا،اور اگر کفو میں اورمہر مثل سے ہو تو پھر نکاح صحیح ہوگا، اورلڑکے لڑکی نابالغہ کو بلوغ پر یا بلوغ کے بعد جب نکاح کا علم ہو فسخ کا اختیار ہوگا بشرطیکہ فسخ قاضی کی نگرانی میں ہو،اھ مختصرا،۔ردالمحتار میں ہے کہ اس میں اشارہ ہے کہ اگر خاوند غائب ہو تو قاضی فسخ کی کارروائی نہ کرے کیونکہ اس سے قضا علی الغیب لازم آتی ہے نہر،والله تعالٰی اعلم ۔(ت)

 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٣۔١٩٢

[3] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٠٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن