دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ان مراھقا اقرفی مجلسہ بلوغہ فقال بما ذابلغت قال باحتلام قال فماذا رأیت بعد ماانتبھت قال الماء،قال ای ماء فان الماء مختلف قال المنی قال ماالمنی قال ماء الرجل الذی یکون منہ الولد قال علی ماذا احتلمت علی ابن اوبنت اواتان قال علی ابن فقال القاضی لابد من الاستقصاء فقد یلقن الاقرار بالبلوغ کذبا قال شیخ الاسلام ھذا من باب الاحتلام وانما یقبل قول مع التفسیر وکذا جاریۃ اقرت یحیض [1] اھ۔

میں حکایت کی ایك قریب البلوغ نے ان کی مجلس میں اپنے بالغ ہونے کا اقرار کیا تو قاضی نے پوچھا تو کیونکر بالغ ہوا،ا س نے جواب میں احتلام کا ذکر کیا تواس پر قاضی نے پوچھا کہ تو نے نیند سے بیدار ہوکر کیا دیکھا تو جواب میں کہا کہ تری دیکھی،تو پھر سوال کیا کہ رطوبت تو کئی قسم کی ہوتی ہے تو نے کون سی دیکھی ہے،تو اس نے کہا منی دیکھی ہے،پھر سوال کیاکہ منی کیا ہوتی ہے،تو جواب میں کہا کہ مرد کا وہ پانی جس سے بچہ پیدا ہوتاہے تو سوال کیا کہ تجھے احتلام میں کیا شکل نظر آئی جس پر تجھے احتلام ہوا،لڑکی، لڑکا،گدھی وغیرہ کیا تھا،جواب میں کہاکہ لڑکا تھا،توقاضی محمود سمرقندی نے کہا کہ یوں پورے سوال کرنے ضروری ہیں کیونکہ کبھی کسی کے سکھانے پر جھوٹا اقرار کردیتے ہیں،شیخ الاسلام نے کہا یہ احتلام کے بارے میں تفسیر ہے،اگر لڑکی حیض کے ذریعہ بلوغ کا اقرارکرے تو پھر بھی ایسے ہی اس سے تفسیر کرائی جائے اھ(ت)

پس صور ت مستفسرہ میں اگر وقت نکاح ہندہ کا بلوغ ثابت ہو خواہ شہادت شرعیہ خواہ ہندہ کا بیان مفصل سے جسے ظاہر حال ہندہ تکذیب نہ کرتا ہو،نہ صرف اتنی بات سے کہ اس کی عمر چودہ سال سے زائد ہے،بیشك اس پر چچا خواہ ماں کسی کی ولایت جبر یہ نہ تھی اس کا نکاح بے اس کی اجات کے نافذ نہیں ہوسکتا،جب اس نے خبر پا کر نامنظور کیارد وباطل ہوگیا،

فی الدرالمختار الولایہ نوعان ولایۃ ندب علی المکلفۃ ولوبکرا و ولایۃ اجبار علی الصغیرۃ ولوثیبا ٢[2] وفیہ بلغھا فردت ثم قالت رضیت لم یجز لبطلانہ بالرد [3]۔

درمختار میں ہے کہ ولایت کی دو قسمیں ہیں،ایك محض فضیلت کے طورپر جو کہ بالغہ پر ہوتی ہے اگرچہ باکرہ ہو،اور دوسری ولایت اجبار جوکہ نابالغہ پر ولی کو حاصل ہوتی ہے اگرچہ نابالغہ ثیبہ ہو اسی میں ہے کہ اگربالغہ کو نکاح کی اطلاع ملی تو اس نے نکاح کو رد کردیا بعد میں اس نے کہا کہ میں راضی ہوں تو

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحجر فصل فی البلوغ داراحیاء التراث العربی بیروت ٥/٩٧

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

[3] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن