دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

علامات کا ہونا بغیر اس کے صرف چودہ سال سے زیادہ عمر کا ہونا کافی نہیں۔ہاں نو سال کے بعد سے پندرہ سال کے قبل تك جو عورت کے لئے امکان واحتمال بلوغ کی عمر ہے اگر عورت اپنا بالغہ ہونا ظاہر کرے تو بے حاجت شہادت بغیر قسم لئے اس کا قول مان لیا جائے گا جبکہ اس کے جسم وقوٰی کی حالت اس دعوی کی تکذیب نہ کرتی ہو،اور وہ بالغہ ہونے کی وجہ بھی بیان کردے،یعنی مثلا کہے مجھے حیض آیا،خواب میں احتلام ہوا اس سے میں نے اپنا بلوغ جانا۔خالی دعوی بے بیان معنی بلوغ مقبول نہیں،اور اگر بدن وقوٰی کی حالت ظاہر وقابلیت بلوغ نہ بتاتی ہو تو اس کا دعوٰی اصلا مسموع نہ ہوگا جب تك دلیل شرعی سے بلوغ ثابت نہ ہو،یہی احکام بارہ سال کے بعد سے پندرہ سال کے قبل تك پسر کے لئے ہیں۔

فی الدرالمختار بلوغ الغلام بالاحتلام والاحبال والانزال والجاریۃ بالاحتلام والحیض والحبل فان لم یوجد شیئ فحتی یتم لکل منھما خمس عشرۃ سنۃ بہ یفتی وادنی مدتہ لہ اثنتا عشرۃ سنۃ ولھا تسع سنین ھو المختار فان بلغنا بلغا ھذا السن فقالابلغنا صدقا ان لم یکذبھما الظاھر وھوان یکون بحال یحتلم مثلہ والا لایقبل قولہ شرح وھبانیۃ وفی الشرنبلالیۃ یقبل مع تفسیر کل بماذا بلغ بلایمین [1] اھ مختصرا،وفی ردالمحتار عن جامع الفصولین عن الفتاوی النسفی عن القاضی محمود السمر قندی

درمختار میں ہے کہ لڑکے کا بلوغ احتلام،حاملہ کردینا اور انزال ہے،اورلڑکی کا بلوغ احتلام،حیض اور اس کا حاملہ ہونا ہے،اگر دونوں کے لئے مذکورہ علامات میں سے کوئی نہ پائی جائے تو بلوغ ہر ایك کی عمر کے پندرہ سال پورے ہونا ہے،اسی پر فتوی ہے،اورلڑکے کے بلوغ کے لئے کم از کم بارہ سال اورلڑکی کے لئے کم از کم نو سال کی عمر ہے،یہی مختارہے،اگریہ عمر پوری ہوجائے تو ان کا کہنا کہ ہم بالغ ہیں،تسلیم کیا جائے گا بشرطیکہ کوئی ظاہر امران کی بات کو نہ جھٹلائے،مثلا یہ کہ ان جیسے عمروالوں کو احتلام ہوسکتا ہو،ورنہ ان کی بات قبول نہ کی جائے گی،شرح وہبانیہ وشرنبلالیہ میں ہے کہ ان کی بات بلوغ کی علامت کی وضاحت کرنے پر تسلیم کی جائے گی اور قسم نہ لی جائے گی اھ مختصرا،اور ردالمحتار میں جامع الفصولین کے حوالے سے فتاوی نسفی سے منقول قاضی محمود سمرقندی کے بارے

 


 

 



[1] درمختار کتاب الحجر فصل فی البلوغ مطبع مجتبائی دہلی ٢/١٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن